28 جولائی سے شروع ہونے والا ہفتہ
28 جولائی سے شروع ہونے والا ہفتہ
گیت نمبر 48 اور دُعا
کلیسیائی بائبل مطالعہ:
سچی کہانیاں، کہانی 42 (30 منٹ)
مسیحی خدمتی سکول:
بائبل کی پڑھائی: گنتی 1-3 (10 منٹ)
نمبر 1: گنتی 3:21-38 (4 منٹ یا اِس سے کم)
نمبر 2: تثلیث—خدا یعنی باپ کائنات میں سب سے بڑی ہستی ہے (بائبل موضوعات 10اے) (5 منٹ)
نمبر 3: نقصاندہ گفتگو سے گریز کریں (جاگو03 8/7 ص. 26-28) (5 منٹ)
خدمتی اِجلاس:
10 منٹ: کیا آپ سکول میں مشکلوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں؟ سامعین سے باتچیت۔ سامعین کو کچھ ایسی مشکلات اور دباؤ کے بارے میں بتانے کو کہیں جن کا ہمارے بچوں کو سکول میں سامنا ہوتا ہے۔ اِس بات کی وضاحت کریں کہ والدین خاندانی عبادت کے دوران ہماری ویبسائٹ اور کتابوں اور رسالوں کے ذریعے اپنے بچوں کو کیسے تیار کر سکتے ہیں تاکہ وہ سکول میں مشکلات اور دباؤ سے نپٹ سکیں اور دوسروں کو اپنے عقیدوں کے بارے میں بتانے کے لیے تیار ہوں۔ (1-پطر 3:15) ایک یا دو موضوعات کا اِنتخاب کریں اور اِن کے بارے میں ہماری کتابوں اور رسالوں سے معلومات پیش کریں۔ سامعین کو یہ بتانے کی دعوت دیں کہ جب وہ سکول میں تھے تو اُنہوں نے دوسروں کو گواہی کیسے دی۔
10 منٹ: کلیسیا کے سیکریٹری کا اِنٹرویو لیں۔ آپ کی کیاکیا ذمےداریاں ہیں؟ گروپ کے نگہبان اور مبشر کیا کر سکتے ہیں تاکہ آپ کلیسیا کی خدمتی رپورٹ وقت پر اور صحیح طرح تیار کر سکیں؟ اگر رپورٹ مکمل ہو تو کلیسیا کے بزرگ، حلقے کا نگہبان اور برانچ کا دفتر بہتر طور پر مبشروں کی حوصلہافزائی کیوں کر سکتے ہیں؟
10 منٹ: ”نبیوں کی مثال پر عمل کریں—صفنیاہ۔“ سوال اور جواب۔
گیت نمبر 42 اور دُعا