گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—مُنادی کے دوران اپنے ساتھی کی مدد کریں
یہ مہارت پیدا کرنا ضروری کیوں ہے؟ یسوع مسیح جانتے تھے کہ کسی کے ساتھ مل کر مُنادی کرنے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ اِس لیے اُنہوں نے ۷۰ شاگردوں کو دو دو کرکے مُنادی کرنے کے لیے بھیجا۔ (لو ۱۰:۱) مُنادی کے دوران دو مبشر ایک دوسرے کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟ اگر ایک مبشر کو مُنادی کے دوران کسی مشکل کا سامنا ہوتا ہے یا اُسے صاحبِخانہ کے کسی سوال کا جواب دینا مشکل لگتا ہے تو اُس کا ساتھی اُس کی مدد کر سکتا ہے۔ (واعظ ۴:۹، ۱۰) ایک مبشر اپنے ساتھی کو کبھیکبھار کچھ ایسے مشورے بھی دے سکتا ہے جو اَور مؤثر طریقے سے مُنادی کرنے میں اُس کے کام آ سکتے ہیں۔ (امثا ۲۷:۱۷) اِس کے علاوہ وہ گھرگھر مُنادی کے دوران اپنی باتوں سے اپنے ساتھی کا حوصلہ بھی بڑھا سکتا ہے۔—فل ۴:۸۔
اِس مہینے یہ کریں:
مُنادی کے بعد اپنے ساتھی کو بتائیں کہ وہ کس طرح آپ کے لیے مددگار ثابت ہوا۔