رسالے کیسے پیش کریں؟
یادگاری تقریب کے دعوتنامے تقسیم کرنے کی مہم
”ہم سب لوگوں کو ایک خاص تقریب پر آنے کی دعوت دے رہے ہیں۔ یہ تقریب ۱۴ اپریل کو پوری دُنیا میں منائی جائے گی۔ یہ یسوع مسیح کی موت کی یادگاری تقریب ہے۔ اِس تقریب پر ایک تقریر پیش کی جائے گی جس میں بتایا جائے گا کہ یسوع مسیح کی موت سے ہمیں کیا فائدہ پہنچتا ہے۔ تقریب کا وقت اور جگہ اِس دعوتنامے پر لکھے ہیں۔“
مینارِنگہبانی اپریل-جون
”لوگوں کے عزیز اکثر موت کی وجہ سے اُن سے بچھڑ جاتے ہیں۔ اپنے کسی دوست یا رشتےدار کی موت کا غم سہنا بڑا مشکل ہوتا ہے۔ اِس سلسلے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ [جواب دینے دیں۔] بہت سے لوگوں کو پاک کلام کی اِس آیت سے بڑی تسلی ملی ہے۔ [یسعیاہ ۲۵:۸ کو پڑھیں۔] اِس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ خدا موت کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دے گا اور ہمارے اُن عزیزوں کو زندہ کر دے گا جو موت کی وجہ سے ہم سے بچھڑ گئے ہیں۔“
جاگو! اپریل-جون
”ہم سب کو اکثر لگتا ہے کہ ہمارے پاس اپنے کام نپٹانے کے لیے وقت نہیں بچتا۔ آپ کے خیال میں کیا یہ اِس لیے ہے کیونکہ ہمارے پاس بہت زیادہ کام ہوتے ہیں یا پھر اِس لیے کیونکہ ہم اپنا وقت غیرضروری کاموں میں ضائع کر دیتے ہیں؟ [جواب دینے دیں۔] بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے کہ پاک کلام میں ہمیں اپنے وقت کا صحیح اِستعمال کرنے کے سلسلے میں بہت اچھے مشورے دیے گئے ہیں۔ اِس سلسلے میں اِس آیت پر غور کریں۔ [واعظ ۱۱:۴ کو پڑھیں۔] اِس رسالے میں چار ایسے طریقے بتائے گئے ہیں جن پر عمل کرنے سے بہت سے لوگ اپنے وقت کا صحیح اِستعمال کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔“