یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 1/‏14 ص.‏ 1
  • نبیوں کی مثال پر عمل کریں —‏میکاہ

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • نبیوں کی مثال پر عمل کریں —‏میکاہ
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
  • ملتا جلتا مواد
  • ہم ابد تک یہوواہ کے نام سے چلیں گے!‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
  • یہوواہ کے خادم حقیقی اُمید رکھتے ہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
  • یہوواہ ہم سے کیا توقع کرتا ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
  • ہم صبر سے یہوواہ کے دن کا اِنتظار کیسے کر سکتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2013ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
خدم 1/‏14 ص.‏ 1

نبیوں کی مثال پر عمل کریں —‏میکاہ

۱.‏ میکاہ نبی کے ذہن میں کون‌سا سوال آیا ہوگا لیکن اُنہیں کس بات کا یقین تھا؟‏

۱ آخر اِس بُری دُنیا کا خاتمہ کب ہوگا؟ جب میکاہ نبی اِسرائیل اور یہوداہ کی سلطنت کے خلاف یہوواہ خدا کا پیغام سنا رہے تھے تو شاید اُن کے ذہن میں بھی یہ سوال آیا ہو۔ لیکن اُن کو پورا یقین تھا کہ یہوواہ خدا کی بات ضرور پوری ہوگی اور ایسا ہوا بھی۔ سن ۷۴۰ قبل‌ازمسیح میں میکاہ نبی کے جیتے جی سامریہ کے خلاف یہوواہ خدا کی پیش‌گوئی پوری ہوئی۔ (‏میک ۱:‏۶، ۷)‏ پھر ۶۰۷ قبل‌ازمسیح میں یروشلیم بھی تباہ ہو گیا۔ (‏میک ۳:‏۱۲)‏ آج ہم بھی یہوواہ خدا کے دن کا اِنتظار کر رہے ہیں۔ اِس دوران ہم میکاہ نبی کی مثال پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟‏

۲.‏ یہوواہ کے دن کا اِنتظار کرتے وقت ہم صبر سے کام کیسے لے سکتے ہیں اور ہمیں ایسا کیوں کرناچاہیے؟‏

۲ صبر سے کام لیں:‏ میکاہ نبی نے لکھا:‏ ”‏مَیں [‏یہوواہ]‏ کی راہ دیکھوں گا اور اپنے نجات دینے والے خدا کا اِنتظار کروں گا۔“‏ (‏میک ۷:‏۷)‏ بِلاشُبہ میکاہ نبی ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر خاتمے کا اِنتظار نہیں کر رہے تھے۔ وہ نبی کے طور پر خدا کی خدمت کرنے میں مصروف رہے۔ یہوواہ خدا کے دن کا اِنتظار کرتے وقت ہمیں اپنے ’‏چال‌چلن کو پاک‘‏ رکھنے اور ”‏دین‌داری“‏ کے ساتھ زندگی گزارنے میں مصروف رہنا چاہیے۔ (‏۲-‏پطر ۳:‏۱۱، ۱۲‏)‏ یہوواہ خدا کے تحمل کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو توبہ کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ (‏۲-‏پطر ۳:‏۹‏)‏ لہٰذا ہمیں بائبل کی ہدایت کے مطابق نبیوں کی مثال پر عمل کرتے ہوئے صبر سے کام لینا چاہیے۔—‏یعقو ۵:‏۱۰‏۔‏

۳.‏ ہمیں یہوواہ خدا سے پاک روح کیوں مانگنی چاہیے؟‏

۳ یہوواہ خدا کی طاقت پر بھروسا رکھیں:‏ حالانکہ میکاہ نبی کو بہت مشکل ذمے‌داری سونپی گئی تھی لیکن اِسے پورا کرنے کے لیے اُنہوں نے یہوواہ خدا کی طاقت پر بھروسا کِیا۔ (‏میک ۳:‏۸)‏ یہوواہ خدا جانتا ہے کہ ہمیں اُس کی طاقت کی ضرورت ہے اِسی لیے اُس نے بائبل میں ہماری حوصلہ‌افزائی کی ہے کہ ہم اُس سے اُس کی طاقت مانگیں۔ وہ دل کھول کر اپنے تھکے ہوئے بندوں کو طاقت دیتا ہے تاکہ وہ اُن ذمے‌داریوں کو پورا کر سکیں جو اُس نے اُنہیں سونپی ہیں۔ (‏زبور ۸۴:‏۵،‏ ۷؛‏ یسع ۴۰:‏۲۸-‏۳۱‏)‏ کیا آپ نے یہوواہ خدا کی خدمت کرتے وقت اُس کی طاقت کو محسوس کِیا ہے؟ کیا آپ باقاعدگی سے یہوواہ خدا سے اُس کی پاک روح مانگتے ہیں؟—‏لو ۱۱:‏۱۳‏۔‏

۴.‏ میکاہ نبی نے ہمارے لیے کون‌سی شان‌دار مثال قائم کی؟‏

۴ میکاہ نبی کی زندگی میں یہوواہ خدا کی خدمت کرنا سب سے اہم تھا۔ حالانکہ اُن کے اِردگِرد لوگ بہت بُرے کام کر رہے تھے لیکن وہ یہوواہ خدا کے وفادار رہے۔ ہر روز یہوواہ خدا کے لیے ہماری وفاداری کا بھی اِمتحان ہوتا ہے۔ اِس لیے آئیں، اِس عزم کو مضبوط کریں کہ ہم ”‏ابداُلآباد تک [‏یہوواہ]‏ اپنے خدا کے نام سے چلیں گے۔“‏—‏میک ۴:‏۵۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں