یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 8/‏13 ص.‏ 1
  • خدا کا کلام تعلیم کے لئے فائدہ‌مند ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدا کا کلام تعلیم کے لئے فائدہ‌مند ہے
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
  • ملتا جلتا مواد
  • نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • الہٰی تعلیم کے فوائد کا تجربہ کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1994ء
  • اپنی عقل کی حفاظت کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • ‏’‏خدا کی مرضی پوری ہو‘‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
خدم 8/‏13 ص.‏ 1

خدا کا کلام تعلیم کے لئے فائدہ‌مند ہے

۱.‏ (‏الف)‏ سن ۲۰۱۴ء کے خدمتی سال میں حلقے کے اِجتماع کا موضوع کیا ہوگا؟ (‏ب)‏ اِس اِجتماع پر کس سوال کا جواب دیا جائے گا؟‏

۱ یہوواہ خدا کائنات کا سب سے عظیم ”‏مُعلم“‏ ہے۔ (‏یسع ۳۰:‏۲۰، ۲۱‏)‏ لیکن یہوواہ خدا ہمیں تعلیم کیسے دیتا ہے؟ وہ ہمیں بائبل کے ذریعے تعلیم دیتا ہے جو کہ سب سے بہترین کتاب ہے۔ یہوواہ خدا اپنے کلام کے ذریعے ہمیں جو تعلیم دیتا ہے، اُس سے ہماری صحت، ہماری سوچ، ہمارے جذبات اور خدا کے ساتھ ہماری دوستی پر کیا اثر ہوتا ہے؟ اِس سوال کا جواب ۲۰۱۴ء کے خدمتی سال میں حلقے کے اِجتماع پر دیا جائے گا۔ اِس اِجتماع کا موضوع ہوگا:‏ ”‏خدا کا کلام تعلیم کے لئے فائدہ‌مند ہے۔“‏ یہ موضوع ۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱۶ سے لیا گیا ہے۔‏

۲.‏ کن سوالوں کے جوابوں کے ذریعے اِجتماع کے خاص نکتوں کو نمایاں کِیا جائے گا؟‏

۲ اِجتماع کے خاص نکات:‏ اِن سوالوں کے جوابوں کے ذریعے اِجتماع کے خاص نکتوں کو نمایاں کِیا جائے گا:‏

‏• یہوواہ خدا کی تعلیم کا ہماری زندگی پر کیا اثر ہوتا ہے؟ (‏یسع ۴۸:‏۱۷، ۱۸‏)‏

‏• اگر ہم کُل‌وقتی طور پر یہوواہ خدا کی خدمت کرنے کے لئے اپنی زندگی میں تبدیلیاں لانے کا سوچ رہے ہیں تو ہم کس بات کا یقین رکھ سکتے ہیں؟ (‏ملا ۳:‏۱۰)‏

‏• ”‏بیگانہ تعلیم“‏ پر ہمارا ردِعمل کیسا ہونا چاہئے؟ (‏عبر ۱۳:‏۹‏)‏

‏• ہم یسوع مسیح کی طرح تعلیم کیسے دے سکتے ہیں؟ (‏متی ۷:‏۲۸، ۲۹‏)‏

‏• جو لوگ کلیسیا میں تعلیم دیتے ہیں، اُنہیں خود کو کیوں سکھانا چاہئے؟ (‏روم ۲:‏۲۱‏)‏

‏• خدا کا کلام کن‌کن کاموں کے لئے فائدہ‌مند ہے؟ (‏۲-‏تیم ۳:‏۱۶‏)‏

‏• جب یہوواہ خدا ’‏قوموں کو ہلاتا ہے‘‏ تو اِس کا کیا نتیجہ نکلتا ہے؟ (‏حج ۲:‏۶، ۷)‏

‏• یہوواہ خدا کو ہم پر کیا اِعتماد ہے؟ (‏افس ۵:‏۱‏)‏

‏• یہوواہ خدا کی تعلیم پر قائم رہنے کے لئے ہمیں سخت کوشش کیوں کرنی چاہئے؟ (‏لو ۱۳:‏۲۴‏)‏

۳.‏ حلقے کے اِجتماع پر جانا اور پورے پروگرام کو توجہ سے سننا کیوں ضروری ہے؟‏

۳ دوسرا تیمتھیس ۳:‏۱۶ سے پہلے کی آیتوں میں پولسُ رسول نے بتایا کہ آخری زمانے میں لوگ کیسے ہوں گے۔ اُنہوں نے لکھا:‏ ”‏بُرے اور دھوکاباز آدمی فریب دیتے اور فریب کھاتے ہوئے بگڑتے چلے جائیں گے۔“‏ (‏۲-‏تیم ۳:‏۱۳‏)‏ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہم کسی کے دھوکے میں آ کر صحیح راہ سے نہ بھٹکیں تو پھر ہمیں خدا کی تعلیم کو سننا اور اُس پر عمل کرنا چاہئے۔ لہٰذا عزم کریں کہ آپ اِس اِجتماع پر جائیں گے اور پورے پروگرام کو توجہ سے سنیں گے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں