کیا آپ زیادہ دیر تک مُنادی کا کام کر سکتے ہیں؟
کچھ مبشروں کا معمول ہے کہ وہ ایک خاص وقت پر مُنادی ختم کر دیتے ہیں جیسے کہ دوپہر کے ۱۲ بجے۔ بلا شُبہ کچھ بہنبھائی اپنی صورتحال کی وجہ سے ایسا کرتے ہیں۔ لیکن کیا آپ اِس وجہ سے مُنادی ختم کر دیتے ہیں کیونکہ گروپ کے دوسرے بہنبھائی ایسا کرتے ہیں یا اِس وجہ سے کہ یہ آپ کی کلیسیا کے بہنبھائیوں کا معمول ہے؟ کیا آپ مُنادی کے کام میں کچھ اَور وقت صرف کر سکتے ہیں اور ہر جگہ لوگوں کو گواہی دے سکتے ہیں جیسے کہ راستے میں؟ کیا آپ مُنادی سے گھر جاتے وقت ایک یا دو دوبارہ ملاقاتیں کر سکتے ہیں؟ ذرا سوچیں کہ اگر آپ کو ایک بھی شخص گھر پر دوبارہ مل جاتا ہے یا راستے میں کوئی شخص رسالے قبول کر لیتا ہے تو یہ کتنا اچھا ہوگا! اگر مُنادی کے کام کو جلدی ختم کرنا ضروری نہیں ہے تو کچھ دیر اَور مُنادی کرنے سے ہم یہوواہ خدا کے حضور زیادہ ”حمد کی قربانی“ چڑھا سکتے ہیں۔—عبر ۱۳:۱۵، ۱۶۔