اعلانات
◼ اگلے مہینوں میں یہ پیش کریں: دسمبر: مبشر اِن پرچوں میں سے کوئی پرچہ پیش کر سکتے ہیں: تمام دُکھتکلیف کا عنقریب خاتمہ! یہوواہ کون ہے؟ یسوع مسیح کون ہے؟ کیا آپ سچائی جاننے کی خواہش رکھتے ہیں؟ اگر ایک شخص دلچسپی ظاہر کرتا ہے تو اُسے کتاب پاک صحائف کی تعلیم، بروشر خدا کی سنیں یا خدا کی سنیں اور ہمیشہ کی زندگی پائیں پیش کریں اور اُسے دِکھائیں کہ ہم اِن کے ذریعے لوگوں کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کیسے کرتے ہیں۔ جنوری اور فروری: اِن بروشروں میں سے کوئی بروشر پیش کریں: خدا کا کلام—تمام انسانوں کے لئے ایک اہم پیغام یا آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں! جب آپ ایسے لوگوں کے پاس دوبارہ جاتے ہیں جنہوں نے آپ کے پیغام میں دلچسپی ظاہر کی تھی تو کتاب پاک صحائف کی تعلیم پیش کریں یا پھر اُن کی تعلیم کے لحاظ سے بروشر خدا کی سنیں یا پھر خدا کی سنیں اور ہمیشہ کی زندگی پائیں پیش کریں اور بائبل کا مطالعہ شروع کرنے کی کوشش کریں۔ مارچ اور اپریل: مینارِنگہبانی اور جاگو! جب آپ کسی شخص سے دوبارہ ملنے کے لئے جاتے ہیں تو اُسے کتاب پاک صحائف کی تعلیم پیش کریں یا پھر اُس کی تعلیم کے لحاظ سے بروشر خدا کی سنیں یا پھر خدا کی سنیں اور ہمیشہ کی زندگی پائیں پیش کریں اور بائبل کا مطالعہ شروع کرنے کی کوشش کریں۔
◼ سن ۲۰۱۴ء میں یسوع مسیح کی یادگاری تقریب سوموار ۱۴ اپریل کو منائی جائے گی۔
◼ مارچ ۲۰۱۳ء میں جو مبشر مددگار پہلکاروں کے طور پر خدمت کرنا چاہیں گے، اُن کے پاس یہ انتخاب کرنے کا موقع ہوگا کہ وہ ۳۰ گھنٹے مُنادی کا کام کریں گے یا پھر ۵۰ گھنٹے۔ اِس کے علاوہ اگر مارچ میں حلقے کے نگہبان کا دورہ ہو تو ۳۰ یا ۵۰ گھنٹے کام کرنے والے تمام مددگار پہلکار اُس پورے اجلاس میں شرکت کر سکتے ہیں جو حلقے کے نگہبان کے دورے میں پہلکاروں کے لئے منعقد کِیا جا تا ہے۔