مسیحی خدمتی سکول کے مواد کی دُہرائی
مسیحی خدمتی سکول میں ۲۵ جون ۲۰۱۲ء سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران نیچے دئے گئے سوالوں پر غور کِیا جائے گا۔ قوسین میں درج تاریخ اُس ہفتے کو ظاہر کرتی ہے جس میں اُس مواد پر بات کی جائے گی جس سے سوال لیا گیا ہے۔ یوں بہنبھائی سکول کی تیاری کرتے وقت تحقیق کر سکیں گے۔
۱. ہم اِس بات سے کیا سیکھتے ہیں کہ یہوواہ خدا نے مشکل صورتحال میں یرمیاہ کو سنبھالا؟ (یرم ۳۷:۲۱) [۷ مئی]
۲. یہوواہ خدا عبدملک سے جس طرح پیش آیا، اِس سے ہم کیا سیکھتے ہیں؟ (یرم ۳۹:۱۵-۱۸) [۱۴ مئی، م۰۷ ۱/۳ ص. ۱۱]
۳. ہم باروک سے کیا سبق سیکھ سکتے ہیں؟ (یرم ۴۵:۴، ۵) [۲۱ مئی، م۰۷ ۱/۳ ص. ۱۱]
۴. یرمیاہ نبی کی یہ پیشینگوئی کیسے پوری ہوئی کہ ’بابل کی نہریں سُوکھ جائیں گی‘؟ (یرم ۵۰:۳۸) [۲۸ مئی، دانیایل کی نبوّت ص. ۱۵۰، ۱۵۱]
۵. جب صدقیاہ ’شاہِبابل سے منحرف ہو گئے‘ تو اُن کے ساتھ کیا ہوا؟ اور ہم اِس سے کیا سبق سیکھ سکتے ہیں؟ (یرم ۵۲:۳، ۷-۱۱؛ اِس کے علاوہ امثال ۲۹:۲۵؛ حزقیایل ۱۷:۱۲-۱۵ پر بھی غور کریں۔) [۴ جون]
۶. یہوواہ خدا کے ”پاؤں کی چوکی“ اور اُس کا ”مسکن“ کیا ہے؟ (نوحہ ۲:۱، ۶) [۱۱ جون، م۰۷ ۱/۶ ص. ۹، پ. ۲]
۷. کیا یہوواہ خدا واقعی لوگوں کو اُن کے باپدادا کے گُناہوں کے لئے سزا بھگتنے دیتا ہے؟ (نوحہ ۵:۷) [۱۸ جون، م۰۷ ۱/۶ ص. ۱۱، پ. ۱]
۸. آدمی کے لئے یہ کیوں ”اچھا ہے کہ لڑکپن ہی سے جُوا اُٹھائے“؟ (نوحہ ۳:۲۷، کیتھولک ترجمہ) [۱۸ جون، م۰۷ ۱/۶ ص. ۱۱، پ. ۴]
۹. جب لوگ ہمارے پیغام پر دھیان نہیں دیتے تو ہم حزقیایل کی مثال سے حوصلہ کیوں پا سکتے ہیں؟ (حز ۳:۸، ۹) [۲۵ جون، م۰۸ ۱۵/۷ ص. ۸، پ. ۶، ۷]
۱۰. حزقیایل کو اپنے بالوں کے ایک حصے کو ہوا میں اُڑانے اور تھوڑے سے بال لے کر دامن میں باندھ لینے کا حکم کیوں دیا گیا؟ (حز ۵:۱-۳) [۲۵ جون، م۰۷ ۱/۷ ص. ۸، پ. ۵]