گورننگ باڈی کی طرف سے خط
ہمارے پیارے بھائیو اور بہنو!
ہمیں آپ کے نام یہ خط لکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے کیونکہ آپ وفاداری سے یہوواہ خدا کی خدمت کر رہے ہیں۔ اب تو پوری دُنیا میں ۷۰ لاکھ سے زیادہ یہوواہ کے گواہ ہیں۔ جب آپ کسی دوسرے علاقے یا ملک سے تعلق رکھنے والے بہنبھائیوں سے ملتے ہیں تو آپ اُن کے لئے ایک خاص قسم کی محبت محسوس کرتے ہیں۔ (یوح ۱۳:۳۴، ۳۵) اِس سال کی ایئربُک میں بہت سے ایسے بہنبھائیوں کے بارے میں بتایا گیا ہے جو اپنے ایمان پر قائم رہے ہیں اور یہوواہ خدا کے وفادار رہے ہیں۔ اِن کے بارے میں پڑھ کر آپ کے دل میں اپنے بہنبھائیوں کے لئے محبت بڑھے گی۔
کلیسیاؤں کی طرف سے ہمیں جو معلومات ملی ہیں، اُن سے ظاہر ہوتا ہے کہ پوری دُنیا میں بہت سے بہنبھائی باقاعدگی سے خاندانی عبادت کر رہے ہیں۔ جن بہنبھائیوں کے بچے چھوٹے ہیں، وہ نئےنئے طریقے استعمال کرتے ہیں تاکہ اُن کے بچے خاندانی عبادت سے لطف اُٹھائیں۔ (افس ۶:۴) شادیشُدہ جوڑے بھی مل کر خاندانی عبادت کرتے ہیں اور اِس لئے اُن کا بندھن مضبوط ہوتا ہے۔ (افس ۵:۲۸-۳۳) بِلاشُبہ خدا کے کلام کا مطالعہ کرنے کے اِس بندوبست سے ہم انفرادی طور پر اور خاندان کے طور پر فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔—یشو ۱:۸، ۹۔
ہم اُن تمام بہنبھائیوں کے غم میں شریک ہیں جن کو قدرتی آفتوں کے نتیجے میں نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔ جن بہنبھائیوں نے اِن آفتوں کے دوران امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا، ہم اُن کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ (اعما ۱۱:۲۸-۳۰؛ گل ۶:۹، ۱۰) اِس کے علاوہ ہر کلیسیا میں کچھ ایسے بہنبھائی ہیں جو یہ بھانپ لیتے ہیں کہ کسی بہنبھائی کو مدد کی ضرورت ہے اور پھر وہ ڈھنڈورا پیٹے بغیر اُس کی مدد کرتے ہیں۔ ایسے بہنبھائی خدا کی خادمہ تبیتا کی طرح ہیں جو ”بہت ہی نیک کام اور خیرات کِیا کرتی تھی۔“ (اعما ۹:۳۶) اِس بات کا یقین رکھیں کہ یہوواہ خدا آپ کے اِن کاموں کو دیکھتا ہے اور اِن کے مطابق بدلہ بھی دے گا۔—متی ۶:۳، ۴۔
کئی ملکوں میں لوگ ’قانون کی آڑ میں بدی گھڑتے ہیں۔‘ وہ قوانین میں ردوبدل کرکے ہمارے حقوق کو پامال کرتے ہیں۔ (زبور ۹۴:۲۰-۲۲) اِن ملکوں میں ہمارے بہنبھائی یہوواہ خدا پر آس لگاتے ہیں اور بڑی دلیری سے اذیت سہتے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ یسوع مسیح نے پہلے سے ہی بتا دیا تھا کہ اُس کے شاگردوں کو ستایا جائے گا۔ (یوح ۱۵:۱۹، ۲۰) ہم ایسے بہنبھائیوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم باقاعدگی سے آپ کے لئے دُعا کرتے ہیں تاکہ آپ اپنے ایمان کا دفاع کرتے رہیں۔—۱-پطر ۳:۱۳-۱۵۔
ہم اُن بہنبھائیوں کی بھی تعریف کرتے ہیں جو اِس بُری دُنیا میں اپنے چالچلن کو پاک رکھے ہوئے ہیں حالانکہ شیطان بڑی چالاکی سے بےحیائی کو فروغ دیتا ہے۔ آج دُنیا کے معیار دنبدن گِرتے جا رہے ہیں لیکن آپ ”خداوند میں اور اُس کی قدرت کے زور میں مضبوط“ بن رہے ہیں۔ (افس ۶:۱۰) آپ نے ’خدا کے سب ہتھیار باندھ لئے ہیں تاکہ آپ اِبلیس کے منصوبوں کے مقابلے میں قائم رہ سکیں۔‘ (افس ۶:۱۱، ۱۲) یاد رکھیں کہ شیطان، یہوواہ خدا کو ملامت کر رہا ہے لیکن آپ کی وفاداری کی بِنا پر یہوواہ خدا اُس کو ٹھوس جواب دے سکتا ہے۔—امثا ۲۷:۱۱۔
ہم اِس بات سے بھی بہت خوش ہیں کہ ۲۰۱۱ء میں یسوع مسیح کی یادگاری تقریب پر ایک کروڑ ۹۳ لاکھ ۷۴ ہزار ۷۳۷ لوگ آئے۔ اِس کی ایک وجہ یہ تھی کہ آپ نے اپریل کے مہینے میں بڑے جوش سے مددگار پہلکاروں کے طور پر خدمت کی تھی۔ پوری دُنیا میں یہوواہ کے گواہوں کی ”آواز تمام رویِزمین پر اور اُن کی باتیں دُنیا کی انتہا تک پہنچیں۔“ (روم ۱۰:۱۸) اُس مہینے میں ۲۶ لاکھ ۵۷ ہزار ۳۷۷ لوگوں نے مددگار پہلکاروں کے طور پر خدمت کی۔ چاہے آپ اِن پہلکاروں میں شامل تھے یا پھر آپ نے مُنادی کے کام میں زیادہ حصہ لینے کی کوشش کی تھی، آپ نے خوشی سے اپنے آپ کو پیش کِیا اور بڑے جوش سے اِس کام میں حصہ لیا۔ یقین کریں کہ آپ کی کوششوں نے ہمارے دل کو خوشی سے بھر دیا۔—زبور ۱۱۰:۳؛ کل ۳:۲۳۔
پچھلے سال ۲ لاکھ ۶۳ ہزار ۱۳۱ لوگوں نے اپنی زندگی یہوواہ خدا کے لئے وقف کی اور بپتسمہ لیا۔ اِس کے لئے ہم یہوواہ خدا کے شکرگزار ہیں۔ ہم آپ بہنبھائیوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جو ہمارے ساتھ مل کر لوگوں کو یہ دعوت دے رہے ہیں کہ ”آ اور سننے والا بھی کہے آ۔ اور جو پیاسا ہو وہ آئے اور جو کوئی چاہے آبِحیات مُفت لے۔“ (مکا ۲۲:۱۷) سن ۲۰۱۱ء کے صوبائی اجتماع پر ہم نے یہوواہ خدا کی آسمانی بادشاہت کے مختلف پہلوؤں پر غور کِیا اور اب ہم اَور بھی جوش سے کہہ سکتے ہیں کہ ”خدا کی بادشاہت آئے!“ جب ہم یسوع مسیح کے اِن الفاظ پر غور کرتے ہیں کہ ”مَیں جلد آنے والا ہوں“ تو ہم یوحنا رسول کی طرح پورے دل سے کہتے ہیں: ”آمین۔ اَے خداوند یسوؔع آ۔“—مکا ۲۲:۲۰۔
آپ بہنبھائی خدا کی بادشاہت کے منتظر ہیں اور اپنے ”کام اور سچائی کے ذریعہ سے“ یہوواہ خدا کے لئے محبت کا ثبوت دے رہے ہیں۔ یقین جانیں کہ ہم آپ سب کو بہت عزیز رکھتے ہیں۔—۱-یوح ۳:۱۸۔
آپ کے بھائی،
یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی