مُنادی میں کیا کہیں؟
اپریل کے پہلے ہفتے والے دن بائبل کے مطالعے کی پیشکش کے لئے تجویز
”آپ کے خیال میں کیا خدا کے بندوں کو مل کر اُس کی عبادت کرنی چاہئے یا پھر کیا ہر ایک الگ الگ بھی اُس کی عبادت کر سکتا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] اِس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ خدا نے ہزاروں سال پہلے اپنے بندوں کو ایک قوم میں متحد کِیا تھا۔“ یکم مارچ کے مینارِنگہبانی کو صفحہ ۱۰ پر کھولیں، پہلے سوال کا جواب پڑھیں اور اِس پر بات کریں۔ جواب کے ساتھ دئے گئے حوالوں میں سے کمازکم ایک حوالہ بھی ضرور پڑھیں۔ رسالے پیش کریں اور اگلے سوال پر باتچیت کرنے کے لئے دوبارہ ملاقات کرنے کا بندوبست بنائیں۔
مینارِنگہبانی یکم اپریل
”لوگ یسوع مسیح کے بارے میں فرقفرق رائے رکھتے ہیں۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ خدا نے جس مسیحا کے آنے کا وعدہ کِیا تھا، وہ یسوع مسیح ہی تھے۔ کئی لوگ اُنہیں بس ایک نیک انسان سمجھتے ہیں۔ اور کچھ لوگ یہ مانتے ہیں کہ یسوع مسیح کا کبھی کوئی وجود نہیں تھا۔ آپ کا کیا خیال ہے؟ [جواب دینے دیں۔] پاک کلام کے مطابق یہ بہت اہم ہے کہ ہم یسوع مسیح کے بارے میں سچائی جانیں۔ [یوحنا ۱۷:۳ کو پڑھیں۔] اِس رسالے میں بائبل میں سے کچھ ایسے سوالوں کے جواب دئے گئے ہیں جو لوگوں کے ذہن میں یسوع مسیح کے بارے میں پیدا ہوتے ہیں۔“
جاگو! اپریل-جون
”آجکل لوگوں میں غصہ کرنے کا رُجحان بڑھ رہا ہے۔ آپ کے خیال میں اِس کی کیا وجہ ہے؟ [جواب دینے دیں۔] غور کریں کہ پاک کلام میں غصہ کرنے کے بارے میں کیا بتایا گیا ہے۔ [زبور ۳۷:۸ کو پڑھیں۔] اِس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ غصہ کرنے کا رُجحان کیوں بڑھ رہا ہے اور ہم اپنے غصے کو کیسے قابو میں رکھ سکتے ہیں۔“