بروشر ”اہم پیغام“ کو استعمال کرنے کا ایک طریقہ
بہت سے لوگ، خاص طور پر غیرمسیحی لوگ بائبل سے واقف نہیں ہیں۔ بعض مبشر جب ایسے لوگوں کے ساتھ کتاب پاک صحائف کی تعلیم میں سے مطالعہ کرتے ہیں تو وہ بروشر خدا کا کلام—تمام انسانوں کے لئے ایک اہم پیغام کو بھی استعمال کرتے ہیں۔ یوں اُن کے طالبعلموں کو بائبل کے بارے میں اضافی معلومات حاصل ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر ایک بھائی جب کسی کے ساتھ کتاب پاک صحائف کی تعلیم کے تیسرے باب سے مطالعہ کرتا ہے تو وہ بروشر اہم پیغام کے پہلے حصے پر بھی بات کرتا ہے۔ اِس کے بعد سے وہ بھائی ہر مطالعے کے بعد اِس بروشر کے کسی اَور حصے پر بات کرتا ہے۔ کیا آپ بھی کسی ایسے شخص کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کر رہے ہیں جو بائبل کے بارے میں یا تو بہت کم جانتا ہے یا پھر کچھ بھی نہیں جانتا؟ اگر آپ چاہتے ہیں کہ وہ شخص ’اُن پاک نوشتوں سے واقف ہو جائے جو اُسے نجات حاصل کرنے کے لئے دانائی بخش سکتے ہیں‘ تو پھر آپ اُس کے ساتھ کتاب پاک صحائف کی تعلیم سے مطالعہ کرنے کے علاوہ بروشر اہم پیغام سے معلومات پر بھی بات کر سکتے ہیں۔—۲-تیم ۳:۱۵۔