سوالیبکس
▪ ہمیں کب تک ایک ایسے شخص کے ساتھ بائبل کا مطالعہ جاری رکھنا چاہئے جو ترقی کر رہا ہے؟
بہتر ہے کہ ہم ایسے شخص کے ساتھ اُس وقت تک بائبل کا مطالعہ جاری رکھیں جب تک وہ کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں اور کتاب خدا کی محبت میں قائم رہیں کو ختم نہ کر لے۔ اگر وہ شخص اِن دونوں کتابوں کو ختم کرنے سے پہلے بپتسمہ لے لیتا ہے تو بھی اُس کے ساتھ بائبل کا مطالعہ جاری رکھیں۔ اُس کے بپتسمے کے بعد جب ہم اُس کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کرتے ہیں تب بھی ہم اپنی رپورٹ میں اِس کا وقت، واپسی ملاقات اور بائبل کا مطالعہ شامل کر سکتے ہیں۔ اگر کوئی اَور مبشر ہمارے ساتھ اُس شخص کو بائبل کا مطالعہ کرانے جاتا ہے تو وہ بھی اِس وقت کو اپنی رپورٹ میں لکھ سکتا ہے۔
ایک شخص کو اُس وقت تک بائبل کا مطالعہ کرنے میں مدد کی ضرورت رہتی ہے جب تک اُس کے دل میں سچائی کی بنیاد مضبوط نہ ہو جائے۔ اُسے ’مسیح میں جڑ پکڑنے‘ اور ”ایمان میں مضبوط“ ہونے کی ضرورت ہے تاکہ وہ آزمائشوں کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو سکے۔ (کل ۲:۶، ۷؛ ۲-تیم ۳:۱۲؛ ۱-پطر ۵:۸، ۹) اُسے ’سچائی کی پہچان تک پہنچنے‘ کی بھی ضرورت ہے تاکہ وہ دوسروں کو اچھی طرح سے تعلیم دے سکے۔ (۱-تیم ۲:۴) اگر ہم اُس شخص کے ساتھ دونوں کتابوں کا مطالعہ ختم کر لیتے ہیں تو وہ اُس راستے پر چلتے رہنے کے قابل ہوگا ”جو زندگی کو پہنچاتا ہے۔“—متی ۷:۱۴۔
کسی شخص کو بپتسمہ لینے کی اجازت دینے سے پہلے بزرگوں کو اِس بات کی تسلی کر لینی چاہئے کہ وہ شخص بائبل کی بنیادی تعلیمات کو اچھی طرح سمجھتا ہے اور اُن کے مطابق زندگی گزار رہا ہے۔ بزرگوں کو خاص طور پر اُس وقت احتیاط برتنی چاہئے جب کوئی ایسا شخص بپتسمہ لینا چاہتا ہے جس نے پہلی کتاب کا مطالعہ ہی ختم نہیں کِیا۔ اگر وہ شخص ابھی بپتسمہ لینے کے لائق نہیں ہے تو بزرگ اُس کے لئے مدد کا بندوبست کر سکتے ہیں تاکہ وہ آئندہ بپتسمہ لینے کی شرائط پر پورا اُتر سکے۔—بائبل کی بنیادی تعلیمات کے صفحہ ۸، ۹ کو دیکھیں۔
[صفحہ ۲ پر عبارت]
ایک شخص کو اُس وقت تک بائبل کا مطالعہ کرنے میں مدد کی ضرورت رہتی ہے جب تک اُس کے دل میں سچائی کی بنیاد مضبوط نہ ہو جائے۔