اعلانات
▪ اگلے مہینوں میں یہ پیش کریں: فروری: خاندانی خوشی کا راز۔ اگر کسی کے پاس یہ کتاب پہلے سے ہو تو آپ اُسے خدا کا کلام—تمام انسانوں کے لئے ایک اہم پیغام پیش کر سکتے ہیں۔ مارچ: پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں۔ بائبل کے مطالعے شروع کرنے کی کوشش کریں۔ اپریل اور مئی: مینارِنگہبانی اور جاگو! پیش کریں۔ ایسے لوگوں کے ساتھ کتاب پاک صحائف کی تعلیم سے بائبل کے مطالعے شروع کرنے کی کوشش کریں جو یسوع مسیح کی موت کی یادگاری یا پھر کسی اجتماع پر تو آئے تھے لیکن باقاعدگی سے اجلاسوں پر نہیں آتے۔
▪ ۲۵ اپریل ۲۰۱۱ء سے ہونے والے ہفتے میں پیش کی جانے والی خاص تقریر کا عنوان یہ ہوگا: ”پاک صحیفوں کے اصول مسئلوں سے نپٹنے میں آپ کے کام کیسے آ سکتے ہیں؟“ اِس دن پر جن کلیسیاؤں میں حلقے کے نگہبان کا دورہ ہوگا یا کوئی اجتماع ہوگا، اُن میں خاص تقریر اِس سے اگلے اتوار کو پیش کی جائے گی۔ کسی بھی کلیسیا میں یہ خاص تقریر ۲۵ اپریل سے پہلے پیش نہیں کی جانی چاہئے۔
▪ یسوع مسیح کی موت کی یادگاری ۱۷ اپریل، اتوار کے روز منائی جائے گی۔ اِس دن پر مُنادی کے اجلاس کے علاوہ اَور کوئی اجلاس نہیں ہونا چاہئے۔ جن کلیسیاؤں میں اِس دن پر اجلاس ہوتا ہے وہ کسی اَور دن پر اجلاس کر سکتی ہیں۔ اگر ایک سے زیادہ کلیسیائیں ایک ہی کنگڈمہال کو استعمال کر رہی ہیں اور اُن کے لئے کسی اَور دن پر اجلاس کرنا مشکل ہے تو وہ اِسے منسوخ کر سکتی ہیں۔ جن کلیسیاؤں میں ایسا ہو اُن میں بہنبھائیوں کو اپنی خاندانی عبادت کے دوران مینارِنگہبانی کا مطالعہ کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔