اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے دسمبر: کتاب عظیمترین انسان جو کبھی ہو گزرا۔ جنوری: کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں۔ اگر صاحبِخانہ کے پاس پہلے سے یہ کتاب موجود ہے تو آپ ۱۹۹۲ء سے پہلے شائع ہونے والی ۱۹۲ صفحات پر مشتمل کوئی بھی کتاب پیش کر سکتے ہیں۔ فروری: کتاب خاندانی خوشی کا راز۔ اگر صاحبِخانہ کے پاس پہلے سے یہ کتاب موجود ہے تو مبشر کتاب خدا کا کلام—تمام انسانوں کے لئے ایک اہم پیغام پیش کر سکتے ہیں۔ مارچ: کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں کے ذریعے بائبل کے مطالعے شروع کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔
▪ سن ۲۰۱۲ میں یسوع مسیح کی موت کی یادگاری کی تقریب ۵ اپریل بروز جمعرات غروبِآفتاب کے بعد منائی جائے گی۔
▪ بزرگوں کی جماعت کے منتظم کی طرف سے نامزد کسی بھائی کو ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے مہینوں کے حسابات کی جانچپڑتال کرنی چاہئے۔ جب جانچپڑتال مکمل ہو جاتی ہے تو کلیسیا کے سامنے اِس کا اعلان کریں۔