بائبل کے مطالعے شروع کرنے کے لئے مضامین کا ایک نیا سلسلہ
۱. فروری ۲۰۱۱ء سے مینارِنگہبانی میں مضامین کے کس نئے سلسلے کا آغاز ہوگا اور اِسے کیوں تیار کِیا گیا ہے؟
۱ فروری ۲۰۱۱ء سے مینارِنگہبانی میں مضامین کے ایک نئے سلسلے کا آغاز ہوگا جو بائبل کے مطالعے شروع کرنے میں ہماری مدد کرے گا۔ اِس مضمون کا عنوان یہ ہوگا: ”پاک صحیفوں کی تعلیم۔“ یہ سچ ہے کہ ہمارے علاقے کے بہت سے لوگ مضامین کے اِس نئے سلسلے کو پڑھنا پسند کریں گے۔ لیکن مضامین کا یہ سلسلہ اِس لئے تیار کِیا گیا کہ ہم لوگوں کے ساتھ مل کر اِن میں درج معلومات پر باتچیت کریں۔
۲. اِس مضمون کی بعض خصوصیات کیا ہیں؟
۲ خصوصیات: اِس مضمون کے عنوان اور ذیلی سُرخیوں کو سوالیہ انداز میں لکھا گیا ہے جنہیں آپ مُنادی میں ملنے والے کسی شخص کے ساتھ باتچیت کرتے وقت پوچھ سکتے ہیں۔ اِس مضمون میں بائبل کی آیات کے الفاظ درج نہیں ہیں بلکہ صرف اُن کا حوالہ دیا گیا ہے۔ یوں لوگ اپنی بائبل کھول کر آیات کو پڑھنے سے فائدہ حاصل کر سکیں گے۔ اِس میں چھوٹےچھوٹے پیراگراف دئے گئے ہیں تاکہ ہم دروازے پر ہی کھڑے ہو کر اِن پر باتچیت کر سکیں۔ ہر مضمون میں پاک صحائف کی تعلیم کتاب کا حوالہ دیا گیا ہے۔ یوں آپ کسی مناسب وقت پر دلچسپی رکھنے والے شخص کی توجہ اِس کتاب پر دلا سکتے ہیں اور اِس سے مطالعہ جاری رکھ سکتے ہیں۔
۳. گھربہگھر مُنادی کے دوران ہم بائبل کا مطالعہ شروع کرنے کے لئے مضامین کے اِس سلسلے کو کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟
۳ اِس مضمون کو کیسے استعمال کریں؟ رسالے پیش کرتے وقت ایسے سوال پوچھیں جو اِس مضمون کے موضوع سے تعلق رکھتے ہیں۔ مثال کے طور پر یکم فروری کے شمارے کا یہ مضمون بائبل کی اہمیت پر بات کرتا ہے۔ آپ مُنادی میں ملنے والے لوگوں سے یہ پوچھ سکتے ہیں: ”آپ کے خیال سے بائبل خدا کا کلام ہے یا محض انسانوں کی لکھی ہوئی ایک کتاب؟ [جواب دینے دیں۔] اِس سلسلے میں مَیں آپ کو ایک مضمون دکھانا چاہتا ہوں۔“ پھر اُس شخص کی توجہ مضمون کے پہلے سوال پر دلائیں، پیراگراف نمبر ایک کو پڑھیں اور بائبل کی جس آیت کا حوالہ دیا گیا ہے اُسے بھی پڑھیں۔ اِس کے بعد پہلا سوال دوبارہ پوچھیں اور اُسے جواب دینے دیں۔ اُس شخص کے حالات یا صلاحیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے اِس بات کا تعیّن کریں کہ آپ کتنے پیراگراف پر باتچیت کریں گے۔ سب سے پہلے ہر پیراگراف کے لئے دئے گئے سوال پڑھیں اور پھر اُس کے جواب پر بات کریں۔ جانے سے پہلے اُس شخص کی توجہ اگلے سوال پر دلائیں اور اُس پر باتچیت کرنے کے لئے دوبارہ ملنے کا بندوبست بنائیں۔ ہر ہفتے اُس شخص کے پاس جائیں۔ جب تک اگلا شمارہ نہیں آ جاتا اِسی مضمون کے اگلے پیراگرافوں پر باتچیت جاری رکھیں۔ ایک اَور طریقہ یہ ہے کہ آپ مُنادی میں ملنے والے شخص کو براہِراست بائبل کے مطالعے کی پیشکش کریں۔ پھر اِس مضمون کو استعمال کرتے ہوئے اُس شخص کو دکھائیں کہ بائبل کا مطالعہ کرنے کا طریقہ کیا ہے۔
۴. ہم اُن لوگوں کی مدد کرنے کے لئے اِن مضامین کو کیسے استعمال کر سکتے ہیں جن کے پاس ہم باقاعدگی سے جاتے ہیں؟
۴ آپ مضامین کے اِس نئے سلسلے کو اُنہیں بھی دکھا سکتے ہیں جنہیں ہم باقاعدگی سے رسالے دیتے ہیں۔ آپ اُن سے کچھ یوں کہہ سکتے ہیں کہ ”مینارِنگہبانی میں مضامین کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ مَیں آپ کو دکھاتا ہوں کہ ہم اِس مضمون سے کیسے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔“ دُعا ہے کہ مضامین کے اِس نئے سلسلے کے ذریعے زیادہ سے زیادہ لوگ ”سچائی کی پہچان“ حاصل کر سکیں۔—۱-تیم ۲:۴۔