یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 11/‏10 ص.‏ 4
  • سوالی‌بکس

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سوالی‌بکس
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
  • ملتا جلتا مواد
  • پائنیر خدمت کی برکات
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • اُنہوں نے وفاداری کی مثال قائم کر دی
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • پائنیروں کیلئے گھنٹوں کے تقاضوں میں ردوبدل
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
  • کُل‌وقتی خادموں کی قدر کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2014ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
خدم 11/‏10 ص.‏ 4

سوالی‌بکس

▪ ہم کن طریقوں سے پائنیروں کی مدد کر سکتے ہیں؟‏

سن ۲۰۰۹ کے خدمتی سال کے دوران پوری دُنیا میں تقریباً ۸ لاکھ بہن‌بھائیوں نے باقاعدہ اور خاص پائنیروں کے طور پر خدمت کی۔ اِن کُل‌وقتی خادموں نے یہوواہ خدا کی بادشاہت کی مُنادی کرنے کے لئے اپنا وقت، قوت اور مال‌ودولت سب دے ڈالا۔ (‏امثا ۳:‏۹‏)‏ پائنیروں کی اِن کوششوں سے یقیناً یہوواہ خدا بہت خوش ہوگا!‏ کیا ہم بھی یہوواہ کی طرح اِن بہن‌بھائیوں کی قدر کرتے ہیں؟ لیکن ہم کن طریقوں سے اُن کی مدد کر سکتے ہیں تاکہ وہ خوشی سے اِس خدمت کو جاری رکھ سکیں؟‏

اِس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری حوصلہ‌افزا باتیں پائنیر خدمت کرتے رہنے میں اُن کی مدد کر سکتی ہیں۔ (‏امثا ۲۵:‏۱۱‏)‏ اُن کے ساتھ مُنادی میں حصہ لینے کے لئے کیا ہم اپنے ہفتہ‌وار شیڈول میں تبدیلی لا سکتے ہیں؟ جب ہم اُن کے ساتھ مل کر مُنادی کرتے ہیں تو ہم اُنہیں ہماری گاڑی میں سفر کرنے کی پیشکش کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر ہم کسی وجہ سے اُن کی گاڑی میں سفر کرتے ہیں تو اچھا ہوگا کہ ہم اُنہیں گاڑی کے اخراجات کے لئے کچھ نہ کچھ ضرور دیں۔ (‏۱-‏کر ۱۳:‏۵؛‏ فل ۲:‏۴‏)‏ اِس کے علاوہ اُن کے لئے اپنی محبت اور فکر دکھانے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ ہم اُن کے لئے مہمان‌نوازی دکھائیں اور اُنہیں کبھی‌کبھار اپنے گھر کھانے پر بلا‌ئیں۔—‏۱-‏پطر ۴:‏۸، ۹‏۔‏

پاک صحائف ہمیں اِس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ یہوواہ خدا اُن لوگوں کی تمام ضروریات کو پورا کرتا ہے جو خدا کی بادشاہت کو اپنی زندگیوں میں پہلا درجہ دیتے ہیں۔ (‏زبور ۳۷:‏۲۵؛‏ متی ۶:‏۳۳‏)‏ ایسا کرنے کے لئے یہوواہ ہماری پُرمحبت مسیحی برادری کو استعمال کرتا ہے۔ (‏۱-‏یوح ۳:‏۱۶-‏۱۸‏)‏ سچ ہے کہ پائنیر دوسرے لوگوں سے یہ توقع نہیں کرتے کہ وہ اُن کی مالی مدد کریں۔ اگر اُنہیں مالی مشکلات کا سامنا کرنا بھی پڑتا ہے تب بھی وہ دوسروں کو اِس کے بارے میں بتانے سے گریز کرتے ہیں۔ پس اگر ہم وفاداری سے خدمت کرنے والے اِن پائنیر بہن‌بھائیوں کی ”‏کمی پوری“‏ کرنا یعنی اُن کی مالی طور پر مدد کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اُن کی ضروریات سے باخبر رہنا چاہئے۔—‏۲-‏کر ۸:‏۱۴، ۱۵‏۔‏

پہلی صدی میں جب کنخریہ کی کلیسیا میں ایک پُرجوش خادمہ فیبے روم گئی تو پولس رسول نے رومہ کے بھائیوں کی حوصلہ‌افزائی کی کہ ”‏اُسے خداوند میں قبول کرو جیسا مُقدسوں کو چاہئے اور جس کام میں وہ تمہاری محتاج ہو اُس کی مدد کرو۔“‏ (‏روم ۱۶:‏۱، ۲‏)‏ اِسی طرح ہمارے پاس بھی موقع ہے کہ اپنی کلیسیا میں جوش کے ساتھ خدمت کرنے والے باقاعدہ اور خاص پائنیروں کے لئے ایسی ہی محبت دکھائیں۔—‏اعما ۵:‏۴۲‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں