رسالے کیسے پیش کریں؟
مینارِنگہبانی یکم اکتوبر
اخبار یا ٹیوی میں دکھائے جانے والے چند حالیہ واقعات کا ذکر کرنے کے بعد کہیں: ”آپ کے خیال میں لوگ ایسے بُرے کام کیوں کرتے ہیں؟[جواب دینے دیں۔]آئیں دیکھیں کہ ۲-پطرس ۳:۱۳ میں اُمید رکھنے کی کیا وجہ پائی جاتی ہے؟[پڑھیں۔]اِس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ بائبل کے مطابق دُنیا میں ہونے والے بُرے کاموں کی وجوہات کیا ہیں اور خدا بہت جلد بُرائی کو کیسے ختم کرے گا؟“
جاگو! اکتوبر-دسمبر
”آجکل بہت سی فلموں میں بھوتپریت، بدروحوں اور شیاطین کو دکھایا جاتا ہے۔ آپ کے خیال میں کیا شیاطین کا کوئی وجود ہے؟[جواب دینے دیں۔ پھر ۱-کرنتھیوں ۱۰:۲۰ کو پڑھیں۔]یہ مضمون بیان کرتا ہے خدا کا کلام بدروحوں کے بارے میں کیا کہتا ہے اور ہم اِن سے کیسے بچ سکتے ہیں؟“ صفحہ ۱۲ سے شروع ہونے والا مضمون دکھائیں۔
مینارِنگہبانی یکم نومبر
”پوری دُنیا میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ دُعا کرتے ہیں۔ آپ کے خیال میں کیا خدا واقعی دُعاؤں کو سنتا اور جواب دیتا ہے؟[جواب دینے دیں۔]بائبل میں دُعا کرنے کے لئے ہماری حوصلہافزائی کی گئی ہے۔[فلپیوں ۴:۶، ۷ کو پڑھیں۔]یہ رسالہ دُعا کے بارے میں عام طور پر کئے جانے والے سات سوالوں کے جواب دیتا ہے۔“
جاگو! اکتوبر-دسمبر
”آپ کے خیال سے کیا موبائل فون، ایمیل، انٹرنیٹ پر چیٹنگ اور آپس میں باتچیت کرنے کے دیگر جدید طریقوں نے لوگوں کی تنہائی کو دُور کر دیا ہے یا اُنہیں احساسِتنہائی کا شکار بنا دیا ہے؟[جواب دینے دیں۔]اعمال ۲۰:۳۵ میں احساسِتنہائی سے نپٹنے کا ایک طریقہ بتایا گیا ہے۔[پڑھیں۔]اِس رسالے میں بائبل سے چند عملی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔“