یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏10 ص.‏ 1
  • خدا کی بیش‌قیمت بخشش کے لئے شکرگزاری ظاہر کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدا کی بیش‌قیمت بخشش کے لئے شکرگزاری ظاہر کریں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا آپ موقعے سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں گے؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
  • فدیے کے لئے شکرگزار ہوں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • فدیے سے فائدہ اُٹھانے میں دوسروں کی مدد کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • یادگاری تقریب والے مہینوں کے لیے منصوبے بنائیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
خدم 3/‏10 ص.‏ 1

خدا کی بیش‌قیمت بخشش کے لئے شکرگزاری ظاہر کریں

۱.‏ ہم خاص طور پر کیوں یہوواہ خدا کے شکرگزار ہیں؟‏

۱ یہوواہ خدا نے ہمیں جو ’‏اچھی بخششیں‘‏ عطا کی ہیں اُن میں سب سے بیش‌قیمت اُس کے پیارے بیٹے کی قربانی ہے۔ (‏یعقو ۱:‏۱۷‏)‏ کیونکہ اِس کی بدولت ہم بہت سی برکات حاصل کر سکتے ہیں جن میں سے ایک گُناہوں کی معافی ہے۔ (‏افس ۱:‏۷‏)‏ اِسی وجہ سے ہمیں اِس بخشش کے لئے ہمیشہ خدا کے شکرگزار ہونا چاہئے۔ لہٰذا، یسوع مسیح کی موت کی یادگاری کے مہینے کے دوران ہم خاص طور پر خدا کی اِس بخشش پر غور کرتے ہیں۔‏

۲.‏ ہم ذاتی طور پر اور بطور خاندان مسیح کی قربانی کے لئے کیسے شکرگزاری ظاہر کر سکتے ہیں؟‏

۲ بطور خاندان شکرگزاری ظاہر کریں:‏ اِس سال یسوع مسیح کی موت کی یادگاری ۳۰ مارچ کو منائی جائے گی۔ اِس مہینے کے دوران خاندان کے طور پر اِس خاص موقع کے لئے شکرگزاری ظاہر کرنے کے لئے آپ کیا کر سکتے ہیں؟ ہم خاندانی عبادت کرتے وقت یسوع مسیح کی قربانی کے بارے میں معلومات پر بات‌چیت کر سکتے ہیں۔ اِس کے علاوہ، بطور خاندان ہر روز مسیح کی موت کی یادگاری کے لئے دی گئی بائبل پڑھائی کر سکتے ہیں۔ غور کریں کہ مسیح کی قربانی سے آپ کو ذاتی طور پر کیسے فائدہ پہنچا ہے۔ نیز، یہ کہ فدیے نے یہوواہ خدا، دوسرے انسانوں اور مستقبل کے بارے میں آپ کی سوچ پر کیا اثر ڈالا ہے۔—‏زبور ۷۷:‏۱۲‏۔‏

۳.‏ شکرگزاری ظاہر کرنے کے دیگر طریقے کونسے ہیں؟‏

۳ شکرگزاری ظاہر کرنے کے دیگر طریقے:‏ یسوع مسیح کی قربانی کے لئے شکرگزاری ہمارے اندر دوسروں کو یہوواہ خدا اور اُس کی محبت کے بارے میں بتانے کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔ (‏زبور ۱۴۵:‏۲-‏۷‏)‏ مارچ، اپریل اور مئی کے دوران بعض خاندان اپنی شکرگزاری ظاہر کرنے کے لئے یہ کوشش کرتے ہیں کہ اُن میں سے کم‌ازکم ایک امدادی پائنیر خدمت کرے۔ اگر ایسا کرنا ممکن نہیں تو کیا آپ ”‏وقت کو غنیمت“‏ جانتے ہوئے مُنادی میں زیادہ حصہ لینے کی کوشش کر سکتے ہیں؟ (‏افس ۵:‏۱۶‏)‏ مسیح کی قربانی کے لئے شکرگزاری ہمارے اندر یہ خواہش بھی پیدا کرے گی کہ ہم دوسروں کو اپنے ساتھ مسیح کی موت کی یادگاری پر حاضر ہونے میں مدد دیں۔ (‏مکا ۲۲:‏۱۷‏)‏ مسیح کی موت کی یادگاری پر حاضر ہونے کی دعوت دینے کے لئے ابھی سے اپنی واپسی ملاقاتوں، بائبل طالب‌علموں، رشتے‌داروں، پڑوسیوں اور اپنے ساتھ کام کرنے والوں کی فہرست بنانا شروع کر دیں۔ یوں آپ اِس خاص مہم میں بھرپور شرکت کرنے کے قابل ہوں گے۔‏

۴.‏ ہم مسیح کی موت کی یادگاری کے مہینے میں اپنے وقت کو کیسے دانشمندی سے استعمال کر سکتے ہیں؟‏

۴ مسیح کی موت کی یادگاری کا مہینہ یہ ظاہر کرنے کے مختلف مواقع فراہم کرتا ہے کہ ہم یہوواہ خدا کی اِس بخشش کی کتنی قدر کرتے ہیں۔ دُعا ہے کہ ہم سب اپنے وقت کو فدیے اور ”‏مسیح کی بے‌قیاس دولت“‏ کے لئے زیادہ سے زیادہ شکرگزاری ظاہر کرنے میں استعمال کریں۔—‏افس ۳:‏۸‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں