کیا آپ اجلاسوں پر یہوواہ کے حضور گیت گانے کے لئے تیار ہیں؟
۱ اجلاسوں کی تیاری کرنے میں یہ شامل ہے کہ ہم یہوواہ کی حمد کرنے کے لئے گیت گانے کی تیاری کریں۔ آئیں نیچے دئے گئے چند مشوروں پر غور کریں۔
۲ گیتوںکے الفاظ سمجھیں: ہر گیت کے شروع اور آخر میں چند آیات دی گئی ہیں۔ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گیتوں کے الفاظ بائبل پر مبنی ہیں۔
۳ مشق کریں: ہر ہفتے خاندانی عبادت میں اِن گیتوں کی مشق کریں تاکہ آپ اِن سے اچھی طرح واقف ہو جائیں۔ اِس دوران آپ گیتوں کی ریکارڈنگ کو بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ ریکارڈنگ آپ ویب سائٹ jw.org سے حاصل کر سکتے ہیں۔
۴ ہم ستمبر ۵ سے مینارِنگہبانی کے مطالعے پر یہوواہ خدا کے حضور گیت گائیں کتاب کو استعمال کرنا شروع کریں گے۔ کیا آپ اِس نئی کتاب سے خدا کی حمد کرنے کے لئے تیار ہیں؟ اگر آپ گیتوں کے الفاظ کو سمجھنے اور اُس کی مشق کرنے کے لئے وقت نکالتے ہیں تو یقیناً آپ اِنہیں گانے کے لئے تیار ہوں گے۔