اعلانات
◼ لٹریچر پیشکش برائے دسمبر: کتاب عظیمترین انسان جو کبھی ہو گزرا۔ جنوری: کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں۔ اگر صاحبِخانہ کے پاس یہ کتاب پہلے ہی سے موجود ہے تو مبشر اُسے آپ زمین پر فردوس میں ہمیشہ زندہ رہ سکتے ہیں، علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے یا خاندانی خوشی کا راز کتاب پیش کر سکتے ہیں۔ فروری: کتاب خاندانی خوشی کا راز۔ مارچ: کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں۔ جب مبشر یہ کتاب پیش کرتے ہیں تو اُن کا مقصد بائبل سے مطالعے کرانا ہونا چاہئے۔ تاہم اگر صاحبِخانہ کے پاس پہلے سے یہ کتاب موجود ہے توبھی بائبل مطالعے کی پیشکش کی جا سکتی ہے۔
◼ سن ۲۰۱۱ میں یسوع مسیح کی موت کی یادگار اپریل ۱۷، بروز اتوار غروبِآفتاب کے بعد منائی جائے گی۔ یہ قبلازوقت یاددہانی اِس لئے کرائی جا رہی ہے کہ اگر مختلف کلیسیائیں ایک ہی کنگڈمہال استعمال کرتی ہیں اور اُنہیں اِس تقریب کے لئے جگہ درکار ہوگی تو وہ اپنے لئے ابھی سے بندوبست کر لیں۔
◼ بہت جلد ہر کلیسیا کے لئے ۲۰۱۰ میں ہونے والے میموریل کے دعوتنامے بھیج دئے جائیں گے۔ تاہم، اگر آپ کے علاقے میں دوسری زبانیں بھی بولیں جاتی ہیں اور آپ اِن زبانوں میں میموریل کے دعوتنامے منگوانا چاہتے ہیں تو برائےمہربانی لٹریچر ریکیوسٹ فارم (ایس-۱۴) کے ذریعے اپنا آرڈر جلدازجلد بھیج دیں۔