یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 11/‏09 ص.‏ 2
  • ‏”‏روحانی جوش میں بھرے رہو“‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏”‏روحانی جوش میں بھرے رہو“‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • ملتا جلتا مواد
  • خدمتگزاری کے لئے اپنے جوش کو برقرار رکھیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • کیا آپ مارچ اور اپریل میں یہوواہ اور یسوع جیسی سرگرمی دِکھائیں گے؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری 2015
  • گرمجوشی سے خوشخبری سنائیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
  • کیا آپ ”‏نیک کاموں میں سرگرم“‏ ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2013ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
خدم 11/‏09 ص.‏ 2

‏”‏روحانی جوش میں بھرے رہو“‏

۱.‏ ہمیں کیسے مُنادی کرنی چاہئے؟‏

۱ ہمیں اپنی خدمت کے ہر حلقے میں ترقی کرتے رہنا چاہئے۔ خدا کا کلام ہماری حوصلہ‌افزائی کرتا ہے کہ ہم ”‏روحانی جوش میں بھرے“‏ رہیں اور ”‏[‏یہوواہ]‏ کی خدمت“‏ کرتے رہیں۔ (‏روم ۱۲:‏۱۱‏)‏ تاہم، بہت سی چیزیں مُنادی کے لئے ہمارے جوش کو کم کر سکتی ہیں۔ مگر ہم خدمت‌گزاری کے لئے اپنے جوش کو کیسے بڑھا سکتے ہیں؟—‏۲-‏تیم ۱:‏۶، ۷‏۔‏

۲.‏ بائبل کا مطالعہ کرنا ہمیں جوش سے مُنادی کرنے کے قابل کیسے بناتا ہے؟‏

۲ بائبل کا مطالعہ کریں:‏ ایک سرگرم بادشاہتی مُناد خدا کے کلام سے محبت رکھتا اور اِس میں پائی جانے والی سچائیوں کی قدر کرتا ہے۔ (‏زبور ۱۱۹:‏۹۷‏)‏ جب ہم ذاتی مطالعے کے دوران بائبل کی سچائیوں کو سیکھتے ہیں تو ہمارے دل جوش سے بھر جاتے ہیں۔ اِن سچائیوں کو فراہم کرنے والے خدا کے لئے محبت اور دوسروں کو خوشخبری سنانے کی خواہش ہمارے اندر یہ جذبہ پیدا کرتی ہے کہ ہم خدا کی حمد کریں اور لوگوں کو اُس کے نام کے بارے میں بتائیں۔ (‏عبر ۱۳:‏۱۵‏)‏ پس، جوش سے خوشخبری سنانے سے ہم یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ہم اِس کام کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔‏

۳.‏ خدا کی پاک رُوح خدمت‌گزاری میں ہماری مدد کیسے کر سکتی ہے؟‏

۳ خدا سے پاک رُوح مانگیں:‏ ہم اپنی طاقت سے خدمت‌گزاری کو مؤثر طور پر انجام نہیں دے سکتے۔ خدا کی پاک رُوح ہی ہمیں جوش سے اِس کام کو کرنے کی طاقت عطا کرتی ہے۔ (‏۱-‏پطر ۴:‏۱۱‏)‏ ”‏توانائی“‏ کے ماخذ کے نزدیک جانا ہمیں روحانی طور پر مضبوط بنائے گا تاکہ ہم دلیری سے گواہی دے سکیں۔ (‏یسع ۴۰:‏۲۶،‏ ۲۹-‏۳۱‏)‏ جب پولس رسول کو خدمت‌گزاری کے دوران مشکلات کا سامنا ہوا تو اُسے ”‏خدا کی مدد“‏ حاصل ہوئی۔ (‏اعما ۲۶:‏۲۱، ۲۲‏)‏ پس خدا کی پاک روح کے لئے دُعا کریں کیونکہ یہ جوش سے مُنادی کرنے میں ہماری مدد کر سکتی ہے۔—‏لو ۱۱:‏۹-‏۱۳‏۔‏

۴.‏ (‏ا)‏ جوش ظاہر کرنے کے کونسے نتائج نکل سکتے ہیں؟ (‏ب)‏ ہمیں کس بات کا خیال رکھنا چاہئے؟‏

۴ جب ہم سرگرمی سے بادشاہت کی مُنادی کرتے ہیں تو اِس سے دوسرے بہن‌بھائیوں کے اندر بھی جوش پیدا ہوتا ہے۔ (‏۲-‏کر ۹:‏۲‏)‏ جب ہم جوش اور اعتماد کے ساتھ لوگوں کو بادشاہت کا پیغام سناتے ہیں تو وہ اِسے سننے کی طرف زیادہ مائل ہوتے ہیں۔ لیکن جوش کے ساتھ‌ساتھ ہمیں سمجھداری اور نرم‌مزاجی کو بھی کام میں لانا چاہئے۔ (‏طط ۳:‏۲‏)‏ ہمیں ہمیشہ صاحبِ‌خانہ کے ساتھ عزت سے پیش آنا اور اُس کے نظریات کا احترام کرنا چاہئے۔‏

۵.‏ ہمیں کس الہامی نصیحت پر عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے؟‏

۵ دُعا ہے کہ بادشاہت کے مُنادوں کے طور پر ہم ہمیشہ ”‏روحانی جوش میں بھرے“‏ رہیں۔ پس آئیں اپنے اندر جوش پیدا کرنے کے لئے بائبل کا مطالعہ کریں اور یہوواہ خدا سے دُعا کریں جو ہمیں اپنی پاک رُوح عطا کر سکتا ہے۔ ایسا کرنے سے ہم ”‏روحُ‌القدس اور پورے اعتقاد کے ساتھ“‏ پُرجوش طریقے سے اپنی خدمت‌گزاری کو جاری رکھنے کے قابل ہوں گے۔—‏۱-‏تھس ۱:‏۵‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں