یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 9/‏09 ص.‏ 4
  • اعلانات

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اعلانات
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
خدم 9/‏09 ص.‏ 4

اعلانات

◼ لٹریچر پیشکش برائے ستمبر:‏ کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں۔‏ جہاں ممکن ہو مبشر پہلی ہی ملاقات پر کتاب پیش کرتے وقت بائبل کے مطالعے شروع کرانے کی بھرپور کوشش کر سکتے ہیں۔ اِس کتاب سے مطالعہ کرنے کا مظاہرہ کرتے ہوئے واضح کریں کہ صاحبِ‌خانہ اِس سے کیسے فائدہ حاصل کر سکتا ہے۔ اکتوبر:‏ مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ رسالے۔ جہاں دلچسپی دکھائی جاتی ہے وہاں اشتہار کیا آپ سچائی جاننے کی خواہش رکھتے ہیں؟‏ پیش کرتے ہوئے اِس پر بات‌چیت کریں۔ اگر صاحبِ‌خانہ کے پاس پہلے ہی سے اشتہار موجود ہے تو اُس کے ساتھ بائبل کا مطالعہ شروع کرنے کی کوشش کریں۔ نومبر:‏ کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں۔‏ اگر صاحبِ‌خانہ کے پاس پہلے سے یہ کتاب ہے تو مبشر اُسے آپ زمین پر فردوس میں ہمیشہ زندہ رہ سکتے ہیں،‏ علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے یا خاندانی خوشی کا راز کتاب پیش کر سکتے ہیں۔ دسمبر:‏ عظیم‌ترین انسان جو کبھی ہو گزرا۔‏

◼ سن ۲۰۱۰ میں میموریل کے مہینے میں پیش کی جانے والی خاص عوامی تقریر اپریل ۱۲ سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران پیش کی جائے گی۔ تقریر کے موضوع کا اعلان بعد میں کِیا جائے گا۔ جن کلیسیاؤں میں اِس ہفتے کے دوران سفری نگہبان کا دورہ یا اسمبلی ہے وہاں یہ خاص عوامی تقریر اُس سے اگلے ہفتے میں پیش کی جائے گی۔ لیکن یاد رکھیں کہ کسی بھی کلیسیا میں خاص عوامی تقریر اپریل ۱۲ سے پہلے پیش نہیں کی جانی چاہئے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں