آپ لوگوں کے سوالوں کا جواب کیسے دیں گے؟
۱. لوگوں کے سوالوں کا جواب دیتے وقت ہمیں یسوع کی نقل کیوں کرنی چاہئے؟
۱ یسوع مسیح جس مؤثر طریقے سے لوگوں کے سوالوں کا جواب دیا کرتا تھا لوگ آج بھی اُس کے بارے میں پڑھ کر حیران رہ جاتے ہیں۔ لہٰذا، جب خدمتگزاری میں لوگ ہم سے مختلف قسم کے سوال پوچھتے ہیں تو ہمیں بھی یسوع مسیح کی طرح جواب دینے کی کوشش کرنی چاہئے۔—۱-پطر ۲:۲۱۔
۲. کسی سوال کا مؤثر طور پر جواب دینے کے لئے کیا چیز ہماری مدد کر سکتی ہے؟
۲ لوگوں کی بات غور سے سنیں: یسوع مسیح سب سے پہلے اِس بات پر غور کِیا کرتا تھا کہ کسی شخص کے سوال پوچھنے کی وجہ کیا ہے۔ اِسی طرح ہمیں بھی کسی شخص کی سوچ کو جاننے کے لئے بعض اوقات مزید سوال پوچھنے پڑتے ہیں۔ اگر ایک شخص یہ پوچھتا ہے کہ ”کیا آپ یسوع کو مانتے ہیں؟“ تو ہو سکتا ہے کہ وہ آپ سے یہ پوچھنا چاہتا ہو کہ آپ کرسمس کیوں نہیں مناتے۔ اِس لئے ہمارے لئے یہ سمجھنا بہت ضروری ہے کہ سوال پوچھنے والے کا اصل مقصد کیا ہے۔ یوں آپ اُسے مؤثر طور پر جواب دے سکیں گے۔—لو ۱۰:۲۵-۳۷۔
۳. کونسی مطبوعات تسلیبخش صحیفائی جواب حاصل کرنے میں ہماری مدد کر سکتی ہیں؟
۳ بائبل سے جواب دیں: یہ بہتر ہوگا کہ آپ کسی شخص کے سوال کا جواب دینے کے لئے بائبل کو استعمال کریں۔ (۲-تیم ۳:۱۶، ۱۷؛ عبر ۴:۱۲) لوگوں کے سوالوں کا درست جواب دینے کے لئے ریزننگ بُک اور کتابچہ ”بائبل موضوعات برائے گفتگو“ مددگار ثابت ہوئے ہیں۔ اگر سوال پوچھنے والا شخص بائبل کو ایک مستند کتاب نہیں مانتا تو ایسی صورت میں بھی آپ ہوشیاری کے ساتھ صحیفوں کو استعمال کرتے ہوئے اُسے جواب دے سکتے ہیں۔ اُس شخص کی حوصلہافزائی کریں کہ وہ بائبل میں پائی جانے والی حکمت پر سنجیدگی سے غور کرے کیونکہ یہ ہمیشہ فائدہمند ثابت ہوتی ہے۔ یسوع مسیح کے نمونے کی نقل کرنے سے آپ کے جواب ”روپہلی ٹوکریوں میں سونے کے سیب“ کی مانند دلکش اور بیشقیمت ہوں گے۔—امثا ۲۵:۱۱۔
۴. آپ کو کن صورتوں میں سوال کا جواب دینے سے گریز کرنا چاہئے؟
۴ کیا ہمیں ہر سوال کا جواب دینا چاہئے؟ اگر آپ کسی سوال کا جواب نہیں جانتے تو یہ کہتے ہوئے شرم محسوس نہ کریں کہ ”مجھے اِس سوال کا جواب معلوم نہیں۔ البتہ مَیں اِس کے بارے میں کچھ تحقیق کرنے کے بعد دوبارہ آپ کے پاس آ سکتا ہوں۔“ آپ کا ایسی صافگوئی اور ذاتی دلچسپی دکھانا کسی بھی شخص کو یہ تحریک دے سکتا ہے کہ آپ کو دوبارہ آنے کی دعوت دے۔ اگر آپ یہ محسوس کرتے ہیں کہ سوال پوچھنے والے مخالفین ہیں اور بحث کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو یسوع کی طرح اپنے جواب کو مختصر رکھیں۔ (لو ۲۰:۱-۸) اِس کے علاوہ، طرح اگر کوئی شخص سچائی میں دلچسپی نہیں رکھتا اور خواہمخواہ آپ کا وقت ضائع کرنا چاہتا ہے تو نرمی کے ساتھ اپنی باتچیت کو وہیں ختم کر دیں۔ اپنا وقت ضائع کرنے کی بجائے اِسے خلوصدل لوگوں کو تلاش کرنے میں استعمال کریں۔—متی ۷:۶۔
۵. یسوع مسیح نے سوالوں کا جواب دینے کے سلسلے میں کیسا نمونہ قائم کِیا؟
۵ یسوع مسیح جانتا تھا کہ ”حق پر گواہی“ دینے کی اپنی ذمہداری کو پورا کرنے اور خلوصدل لوگوں کے سوالوں کا جواب دینے کے لئے یہوواہ خدا پر بھروسا رکھنا بہت ضروری ہے۔ (یوح ۱۸:۳۷) واقعی، ہمارے پاس کتنا بڑا شرف ہے کہ ہم ”ہمیشہ کی زندگی کی طرف مائل“ لوگوں کے سوالوں کا جواب دینے کے لئے یسوع مسیح کی نقل کر سکتے ہیں!—اعما ۱۳:۴۸، نیو ورلڈ ٹرانسلیشن۔