کیا آپ اپنی خدمت کو بڑھا سکتے ہیں؟
۱. مُنادی کرنے کے سلسلے میں ہمیں کیا کرنا چاہئے، اور کیوں؟
۱ اِس بات کو دیکھتے ہوئے کہ بہت سے لوگ بادشاہت کی خوشخبری کو سن رہے ہیں یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں سے کہا، ”فصل کے مالک کی مِنت کرو کہ وہ اپنی فصل کاٹنے کے لئے مزدور بھیج دے۔“ (متی ۹:۳۷، ۳۸) چونکہ کٹائی کا وقت ختم ہونے والا ہے اِس لئے مُنادی کرنا پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے۔ اِس کا مطلب ہے کہ ہمیں اِس بات پر غور کرنا چاہئے کہ ہم مُنادی کے کام میں بھرپور حصہ کیسے لے سکتے ہیں۔—یوح ۱۴:۱۳، ۱۴۔
۲. بعض بہنبھائیوں نے اپنی خدمت کو کیسے بڑھایا ہے؟
۲ اپنی خدمت کو بڑھانے کے مختلف طریقے: یہوواہ خدا کی مدد اور راہنمائی سے بہت سے بہنبھائی پائنیر خدمت کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔ (زبور ۲۶:۲، ۳؛ فل ۴:۶) بعض نے سال میں ایک یا اِس سے زیادہ مرتبہ امدادی پائنیر خدمت کرنے کی کوشش کی ہے۔ یوں اُنہوں نے اپنی خدمت کو بڑھایا ہے۔ امدادی پائنیر خدمت سے حاصل ہونے والی خوشی کی وجہ سے بہتیروں کے اندر باقاعدہ پائنیر بننے کا جذبہ پیدا ہوا ہے۔—اعما ۲۰:۳۵۔
۳. اگر آپ نے پہلے پائنیر خدمت کی ہے تو آپ کیا کرنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں؟
۳ کیا آپ دوبارہ پائنیر خدمت کر سکتے ہیں؟ اگر آپ نے پہلے پائنیر کے طور پر خدمت کی ہے تو یقیناً آپ نے اِس سے حاصل ہونے والی خوشی کا تجربہ کِیا ہوگا۔ کیا آپ نے دوبارہ پائنیر خدمت کرنے کے بارے میں سوچا ہے؟ شاید آپ نے اپنے حالات کی وجہ سے پائنیر خدمت کو چھوڑ دیا تھا۔ لیکن اب ہو سکتا ہے کہ آپ کے حالات بدل گئے ہوں اور آپ دوبارہ سے اِس خدمت کو کرنے کے قابل ہوں۔—۱-یوح ۵:۱۴، ۱۵۔
۴. ہم کس کام کے لئے خود کو پیش کر سکتے ہیں؟
۴ کٹائی کا کام بہت جلد ختم ہونے والا ہے۔ (یوح ۴:۳۵، ۳۶) لہٰذا، ہم سب کو اپنے حالات کا جائزہ لینا چاہئے کہ آیا ہم اپنے روزمرّہ کاموں کو اِس طرح ترتیب دے سکتے ہیں کہ مُنادی کے کام میں زیادہ سے زیادہ حصہ لے سکیں۔ اگر ہمارے لئے مُنادی کے کام میں زیادہ حصہ لینا ممکن نہیں تو کیا ہم اُس وقت کو اَور مؤثر طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں جو ہم مُنادی میں صرف کرتے ہیں؟ (مر ۱۲:۴۱-۴۴) اگر آپ کے حالات آپ کو پائنیر خدمت کرنے کی اجازت دیتے ہیں تو کیوں نہ خود کو یہوواہ کے حضور پیش کریں اور اِس شاندار شرف سے مستفید ہوں؟