یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 6/‏09 ص.‏ 1
  • خدمت‌گزاری خدا کے لئے ہماری محبت کا اظہار

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدمت‌گزاری خدا کے لئے ہماری محبت کا اظہار
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • ملتا جلتا مواد
  • یہوواہ خدا کی محبت کے لئے جوابی‌عمل دکھائیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2006ء
  • محبت سے تقویت پائیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
  • ‏’‏یہوواہ اپنے خدا سے محبت رکھیں‘‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2014ء
  • محبت ایک بیش‌قیمت خوبی
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2017ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
خدم 6/‏09 ص.‏ 1

خدمت‌گزاری خدا کے لئے ہماری محبت کا اظہار

۱.‏ خدا کے لئے محبت نے یسوع مسیح کو کیا کرنے کی تحریک دی تھی؟‏

۱ محبت ہی نے یسوع مسیح کو اپنی خدمت جاری رکھنے کی تحریک دی تھی۔ یسوع مسیح کی خدمت‌گزاری کے ہر پہلو سے یہوواہ خدا کے لئے اُس کی محبت نظر آتی ہے۔ یسوع مسیح نے فرمایا:‏ ”‏یہ اِس لئے ہوتا ہے کہ دُنیا جانے کہ مَیں باپ سے محبت رکھتا ہوں اور جس طرح باپ نے مجھے حکم دیا میں ویسا ہی کرتا ہوں۔“‏ (‏یوح ۱۴:‏۳۱‏)‏ یسوع مسیح کے پیروکاروں کے طور پر ہمیں بھی خدمت‌گزاری کے ذریعے خدا کے لئے اپنی محبت ظاہر کرنے کا شرف حاصل ہے۔—‏متی ۲۲:‏۳۷؛‏ افس ۵:‏۱، ۲‏۔‏

۲.‏ یہوواہ خدا کے لئے محبت ہماری خدمت‌گزاری پر کیسے اثرانداز ہوتی ہے؟‏

۲ ‏”‏تیرا نام پاک مانا جائے“‏:‏ جب ہم سرگرمی سے لوگوں کے ساتھ یہوواہ خدا اور اُس کی بادشاہی کے بارے میں بات کرنے کے ہر موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہیں تو ہم خدا کے لئے نہ صرف اپنی محبت ظاہر کرتے ہیں بلکہ اُس کے نام کو بھی پاک ٹھہراتے ہیں۔ (‏زبور ۸۳:‏۱۸؛‏ حز ۳۶:‏۲۳؛‏ متی ۶:‏۹‏)‏ یسوع مسیح کی طرح ہم بھی اپنی خدمت‌گزاری سے خدا کے نام کو پاک ٹھہراتے اور اُس کی مرضی پوری کرنے کی اپنی مخلص خواہش کو ظاہر کرتے ہیں۔—‏متی ۲۶:‏۳۹‏۔‏

۳.‏ کس طرح یہوواہ خدا کے لئے ہماری محبت ہمیں مشکلات پر قابو پانے میں مدد دیتی ہے؟‏

۳ محبت ہمیں مشکلات پر قابو پانے میں مدد دیتی ہے:‏ کوئی چیز یہوواہ خدا کے لئے ہماری محبت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ (‏۱-‏کر ۱۳:‏۴،‏ ۷‏)‏ یسوع مسیح کو اپنی زندگی میں بہت سے ایسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا جو اُس کے خدمت‌گزاری کو چھوڑ دینے کا سبب بن سکتے تھے۔ تاہم، جب بھی اُسے ایسی مشکلات کا سامنا ہوا تو یہوواہ خدا کے لئے محبت اور اُس کی مرضی پوری کرنے کی خواہش نے اُسے اِس صورتحال پر قابو پانے میں مدد دی۔ (‏مر ۳:‏۲۱؛‏ ۱-‏پطر ۲:‏۱۸-‏۲۳‏)‏ خدا کے لئے محبت ہمیں بھی ایسی بہت سی دشواریوں پر قابو پانے میں مدد دے سکتی ہے جن کا ہمیں سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یسوع مسیح کے نمونے کی پیروی کرنے سے ہم اپنی خدمت‌گزاری کو اعتماد اور دلیری کے ساتھ پورا کر سکتے ہیں۔ اگرچہ خاندان کی طرف سے مخالفت، گرتی ہوئی صحت، بڑھتی ہوئی عمر اور لوگوں کی بے‌حسی ہمیں متاثر کر سکتی ہے لیکن یہ ہمیں اپنی خدمت‌گزاری کے ذریعے یہوواہ خدا کے لئے محبت دکھانے سے نہیں روک سکتی۔‏

۴.‏ یہوواہ خدا کے لئے محبت ہمیں کیا کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے؟‏

۴ محبت میں بہت طاقت ہے اور ہم خوش ہو سکتے ہیں کہ ہمارے پاس اپنی خدمت‌گزاری کے ذریعے یہوواہ خدا کے لئے اپنی گہری محبت ظاہر کرنے کا موقع ہے۔ (‏۱-‏کر ۱۳:‏۱۳‏)‏ جوں‌جوں، ہم تیزی سے اُس وقت کے قریب پہنچ رہے ہیں جب ہمیشہ‌ہمیشہ کے لئے یہوواہ خدا کے نام کی تقدس ہو گی تو دُعا ہے کہ ہماری ’‏محبت اَور بھی زیادہ ہوتی جائے۔‘‏—‏فل ۱:‏۹؛‏ متی ۲۲:‏۳۶-‏۳۸‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں