رسالے کیسے پیش کریں؟
مینارِنگہبانی مئی ۱
”بہتیرے لوگ متی ۶:۹، ۱۰ میں درج یسوع مسیح کی دُعا سے واقف ہیں۔ [پڑھیں۔] کیا آپ نے کبھی غور کِیا ہے کہ خدا آسمان اور زمین پر اپنی مرضی کو پورا کروانے کے لئے کیا کرے گا؟ [جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ بتاتا ہے کہ بائبل اِس موضوع کے بارے میں کیا بیان کرتی ہے۔“
جاگو! اپریل-جون
”بہتیرے لوگ مشکلات کا سامنا کرتے وقت یہ سوچتے ہیں کہ خدا اُنہیں سزا دے رہا ہے۔ کیا آپ نے کبھی ایسا محسوس کِیا ہے؟ [جواب دینے دیں۔ اِس کے بعد یعقوب ۱:۱۳ کو پڑھیں۔] یہ مضمون بیان کرتا ہے کہ ہمارے مسائل کی اصل وجہ کیا ہے اور ہم کیوں یہ یقین رکھ سکتے ہیں کہ بہت جلد ہماری مشکلات ختم ہو جائیں گی۔“ صفحہ ۱۸ سے شروع ہونے والا مضمون دکھائیں۔
مینارِنگہبانی جون ۱
”آپ کے خیال میں کیا چیز کسی شخص کے خدا پر ایمان رکھنے کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہے؟ [جواب دینے دیں۔] عبرانیوں ۱۱:۶ کے مطابق ایمان بہت ضروری ہے۔ [پڑھیں۔] یہ رسالہ چار ایسے اقدام پر بات کرتا ہے جن کے ذریعے ہم اپنے ایمان کو مضبوط کر سکتے ہیں۔“
جاگو! اپریل-جون
”کیا آپ اِس بات سے اتفاق نہیں کریں گے کہ آجکل معاشی مشکلات کی وجہ سے بہتیرے لوگ روپےپیسے کے بارے میں فکرمند رہتے ہیں؟ [جواب دینے دیں۔] ذرا خدا کے کلام کی اِس عملی ہدایت پر غور کریں۔ [۱-تیمتھیس ۶:۸، ۱۰ کو پڑھیں۔] اِس رسالے میں بائبل سے چند ایسے اُصول بتائے گئے ہیں جن پر عمل کرنے سے ہم اپنے مالی مسائل سے نپٹ سکتے اور ذہنی سکون حاصل کر سکتے ہیں۔“