اعلانات
◼ لٹریچر پیشکش برائے فروری: کتاب خاندانی خوشی کا راز۔ مارچ: کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں سے بائبل مطالعے شروع کرانے کی بھرپور کوشش کریں۔ اپریل: مینارِنگہبانی اور جاگو! رسالے۔ دلچسپی رکھنے والے لوگوں سے ملاقات کرتے وقت ایسے لوگوں کے پاس بھی جائیں جو کلیسیا کے ساتھ باقاعدہ رفاقت تو نہیں رکھتے لیکن یسوع مسیح کی موت کی یادگاری یا دیگر خاص موقعوں پر حاضر ہوتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے ساتھ بائبل کا مطالعہ شروع کرنے کی غرض سے کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں پیش کریں۔
◼ سن ۲۰۰۹ میں میموریل کے مہینوں کے دوران خاص تقریر کا عنوان یہ ہوگا: ”کیا سب مذاہب خدا کو پسند ہیں؟“ جس ہفتے میں یہ تقریر پیش کی جائے گی اگر اُس دوران کسی کلیسیا میں سفری نگہبان کا دورہ یا کوئی اسمبلی ہے تو اِسے اگلے ہفتے پیش کِیا جائے گا۔ کسی بھی کلیسیا میں خاص تقریر ۲۰ اپریل سے پہلے پیش نہیں کی جانی چاہئے۔