یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 2/‏09 ص.‏ 7
  • مسیحی خدمتی سکول کا اِعادہ

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مسیحی خدمتی سکول کا اِعادہ
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
خدم 2/‏09 ص.‏ 7

مسیحی خدمتی سکول کا اِعادہ

فروری ۲۳، ۲۰۰۹ سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران مسیحی خدمتی سکول کے اِعادے میں مندرجہ‌ذیل سوالات پر غور کِیا جائے گا۔ سکول اوورسیئر ۲۰ منٹ کے لئے جنوری ۵ تا فروری ۲۳، ۲۰۰۹ کے ہفتوں میں پیش کئے جانے والے مواد کا اِعادہ کرے گا۔‏

۱.‏ اگر انوار چوتھے دن بنائے گئے تھے تو خدا پہلے دن روشنی کیسے کر سکتا تھا؟ (‏پید ۱:‏۳،‏ ۱۶‏)‏ [‏م۰۴ ۱/‏۱ ص.‏ ۲۸ پ.‏ ۵‏]‏

۲.‏ کس مفہوم میں خدا انسان کو بنانے سے ”‏ملول ہوا“‏؟ (‏پید ۶:‏۶‏)‏ [‏م۰۴ ۱/‏۱ ص.‏ ۲۹ پ.‏ ۶‏]‏

۳.‏ ابرہامی عہد کب نافذ ہوا اور یہ کتنی دیر قائم رہا؟ (‏پید ۱۲:‏۱-‏۴‏)‏ [‏م۰۴ ۱/‏۱۵ ص.‏ ۲۷ پ.‏ ۱‏؛ م۰۱ ۸/‏۱۵ ص.‏ ۱۷ پ.‏ ۱۳‏]‏

۴.‏ کیا ساری کا اپنی لونڈی ہاجرہ، ابرہام کو بطور بیوی دینا مناسب تھا؟ (‏پید ۱۶:‏۲‏)‏ [‏م۰۴ ۱/‏۱۵ ص.‏ ۲۷ پ.‏ ۳‏]‏

۵.‏ اگرچہ ۲-‏پطرس ۲:‏۷ میں لوط کو ”‏راستباز“‏ کہا گیا ہے مگر اُس نے بِھیڑ کو اپنی بیٹیوں کی پیشکش کیوں کی تھی؟ (‏پید ۱۹:‏۸‏)‏ [‏م۰۵ ۲/‏۱ ص.‏ ۲۶ پ.‏ ۱۵، ۱۶؛‏ م۰۴ ۱/‏۱۵ ص.‏ ۲۷ پ.‏ ۴‏]‏

۶.‏ پیدایش ۱۸:‏۱۹ میں درج الفاظ سے خاندانوں کے سربراہ کونسی حوصلہ‌افزائی حاصل کرتے ہیں؟ [‏م۰۴ ۵/‏۱۵ ص.‏ ۲۷ پ.‏ ۱‏]‏

۷.‏ اسمٰعیل نے ایک موقع پر اضحاق کا ’‏ٹھٹھا اُڑایا‘‏ اِس سے ہم کیا سیکھتے ہیں؟ (‏پید ۲۱:‏۸-‏۱۲‏)‏ [‏م۰۱ ۸/‏۱۵ ص.‏ ۲۶ پ.‏ ۵‏]‏۔‏

۸.‏ یعقوب نے خواب میں ایک سیڑھی دیکھی جس پر فرشتے ’‏چڑھ اُتر رہے تھے‘‏ اِس خواب کا کیا مطلب تھا؟ (‏پید ۲۸:‏۱۰-‏۱۳‏)‏ [‏م۰۴ ۱/‏۱۵ ص.‏ ۲۸ پ.‏ ۶‏]‏

۹.‏ راخل نے لیاہ کے بیٹے کے مردُم‌گیاہ حاصل کرنے میں اتنی دلچسپی کیوں ظاہر کی؟ (‏پید ۳۰:‏۱۴، ۱۵‏)‏ [‏م۰۴ ۱/‏۱۵ ص.‏ ۲۸ پ.‏ ۷‏]‏

۱۰.‏ آجکل یہوواہ خدا کیسے اپنے لوگو ں کو اُن کی ”‏رفتار کے مطابق“‏ لے کر چلتا ہے؟ (‏پید ۳۳:‏۱۴‏)‏ [‏م۰۵ ۱۱/‏۱ ص.‏ ۱۸ پ.‏ ۱۱‏]‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں