اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے جنوری: کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں۔ اگر صاحبِخانہ کے پاس یہ کتاب پہلے سے موجود ہے تو پھر مبشر ۱۹۲ صفحات پر مشتمل کوئی سی کتاب پیش کر سکتے ہیں جس کا رنگ قدرے پھیکا پڑ چکا ہے۔ یا پھر سن ۱۹۹۲ سے پہلے شائع ہونے والی کوئی بھی کتاب پیش کی جا سکتی ہے۔ فروری: کتاب خاندانی خوشی کا راز۔ مارچ: کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں سے بائبل مطالعے شروع کرانے کی بھرپور کوشش کریں۔ اپریل: مینارِنگہبانی اور جاگو! رسالے۔ دلچسپی رکھنے والے لوگوں سے ملاقات کرتے وقت ایسے لوگوں کے پاس بھی جائیں جو کلیسیا کے ساتھ باقاعدہ رفاقت تو نہیں رکھتے لیکن یسوع مسیح کی موت کی یادگار یا دیگر خاص موقعوں پر حاضر ہوتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے ساتھ بائبل کا مطالعہ شروع کرنے کی غرض سے کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں پیش کریں۔
▪ مارچ کے پہلے ہفتے سے سرکٹ اوورسیئر کی نئی عوامی تقریر کا عنوان یہ ہوگا: ”دُنیاوی خواہشوں کی بجائے خدا کی بادشاہت کے طالب ہوں۔“
▪ اِس سال یسوع مسیح کی موت کی یادگاری جمعرات اپریل ۹ کو غروبِآفتاب کے بعد منائی جائے گی۔ ہر کلیسیا کو اِس کی الگ تقریب منعقد کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ اگر کچھ کلیسیائیں ایک ہی کنگڈم ہال استعمال کرتی ہیں تو ایک یا زیادہ کلیسیائیں اُس شام کے لئے کوئی دوسری جگہ استعمال کر سکتی ہیں۔ لیکن اگر ایسا ممکن نہیں ہے تو پروگراموں کے درمیان کمازکم ۴۰ منٹ کا وقفہ رکھیں تاکہ سب اِس تقریب کے بعد ایکدوسرے کی رفاقت سے بھرپور فائدہ حاصل کر سکیں۔