خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از دسمبر ۸
گیت ۱۹
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ آخری صفحہ پر یکم دسمبر کے مینارِنگہبانی اور اکتوبر-دسمبر کے جاگو! کو پیش کر نے کے سلسلے میں جو پیشکشیں د ی گئی ہیں اُن پر مختصراً نظر ثانی کریں۔ سامعین میں سے جن بہنبھائیوں نے کامیابی سے اِن شماروں کو پیش کِیا ہے اُنہیں یہ بتانے کی دعوت دیں کہ اُنہوں نے کیسے یہ رسالے پیش کئے۔ نیز اُن سے پوچھیں کہ اُنہوں نے کونسا مضمون، کونسا سوال اور کونسا صحیفہ استعمال کِیا تھا؟
۱۵ منٹ: سن ۲۰۰۹ کا مسیحی خدمتی سکول۔ یہ تقریر سکول اوورسیئر پیش کرے گا۔ اکتوبر ۲۰۰۸ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے اُن نکات پر زور دیں جن کی مقامی طور پر یاددہانی کرانے کی ضرورت ہے۔ اِس پر بھی باتچیت کریں کہ امدادی مشیر کا کیا کردار ہوگا۔ سب کی حوصلہافزائی کریں کہ اپنےاپنے حصے ضرور پیش کریں۔ نیز اِس سلسلے میں فنِتقریروتعلیم کو بہتر بنانا کتابچے سے ہر ہفتے جو مشورے دئے جاتے ہیں اُن پر ضرور عمل کریں۔
۲۰ منٹ: ذاتی مطالعے کے پروگرام سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں۔ ستمبر ۲۰۰۲،۱۵ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۱۵،۱۴ پیراگراف ۱۵-۲۰ کے مواد پر مبنی تقریر۔ خاندان کے سربراہ سے ایک مظاہرہ کرائیں جس میں وہ اپنی بیوی سے اُن موضوعات پر باتچیت کر رہا ہے جن پر وہ اپنے خاندانی بائبلمطالعے کے دن غور کر سکتے ہیں۔
گیت ۱۶۵
ہفتہ شروع از دسمبر ۱۵
گیت ۱۸۷
۵ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔
۲۰ منٹ: ”نیک کام کرنے میں ہمت نہ ہاریں۔“ جون ۱، ۲۰۰۵ کے مینارِنگہبانی، صفحہ ۲۹-۳۰ پر مبنی تقریر جو ایک بزرگ کی طرف سے پیش کی جائے۔
۲۰ منٹ: لوگوں کو پاک صحائف کی تعلیم پر عمل کرنا سکھائیں۔ سامعین کے ساتھ فروری ۱، ۲۰۰۷ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۹-۱۲ پیراگراف ۱-۱۳ کے مواد پر مبنی بات چیت۔ بائبل مطالعے کرانے کے لئے سب کی پُرزور حوصلہافزائی کریں۔
گیت ۱۹۵
ہفتہ شروع از دسمبر ۲۲
گیت ۸۱
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ اور سوسائٹی کی طرف سے عطیات کے تصدیقنامے پڑھ کر سنائیں۔ جنوری کی لٹریچر پیشکش کے بارے میں بتائیں اور ایک بزرگ سے مظاہرہ کرائیں کہ اِسے کیسے پیش کِیا جا سکتا ہے۔
۱۵ منٹ: یکم جنوری کے مینارِنگہبانی اور جنوری-مارچ کا جاگو! پیش کر نے کی تیاری کریں۔ سامعین سے باتچیت۔ رسالوں کا مختصراً اِعادہ کرنے کے بعد، سامعین سے پوچھیں کہ کونسے مضامین لوگ پسند کریں گے اور کیوں۔ اِن میں سے چند مضامین کو استعمال کرتے ہوئے، سامعین کو یہ بتانے کی دعوت دیں کہ گفتگو شروع کرنے کے لئے وہ کونسا سوال استعمال کریں گے اور رسالہ پیش کرنے سے پہلے وہ اِس مضمون میں سے کونسا صحیفہ پڑھیں گے۔ اختتام میں مظاہرہ پیش کریں کہ آخری صفحے کی تجاویز یا پھر علاقے کے لئے موزوں دیگر پیشکشوں کو استعمال کرتے ہوئے اِن دونوں رسالوں کو کیسے پیش کِیا جا سکتا ہے
۲۰ منٹ: ”بائبل مطالعوں کی پیشکش کرنے کا خاص دن۔“a اعلان کریں کہ جنوری کے دوران کلیسیا کس ہفتے کے آخر پر بائبل مطالعے شروع کرانے کے کام پر توجہ دے گی۔ پیراگراف ۳ میں درج تجاویز پر نظرثانی کریں اور ایک یا دو پیشکشوں کا مظاہرہ کرائیں۔
گیت ۲۲۲
ہفتہ شروع از دسمبر ۲۹
گیت ۱۴
کلیسیائی کتابی مطالعہ:
ڈبلیوٹی باب ۱۶ پ. ۱۱-باب ۱۷ پ. ۵
مسیحی خدمتی سکول:
بائبل پڑھائی: مکاشفہ ۱۵-۲۲
مسیحی خدمتی سکول کا اِعادہ
خدمتی اجلاس:
گیت ۱۵
۵ منٹ: مقامی اعلانات۔
۱۰ منٹ: مقامی ضروریات۔
۲۰ منٹ: ”مُنادی صبروتحمل کا تقاضا کرتی ہے۔“b اگر وقت اجازت دے تو سامعین کو حوالہشُدہ صحائف پر تبصرہ کرنے کی دعوت دیں۔
گیت ۱۶
ہفتہ شروع از جنوری ۵
گیت ۳۳
کلیسیائی کتابی مطالعہ:
ڈبلیوٹی باب ۱۷ پ. ۶-۱۳
مسیحی خدمتی سکول:
بائبل پڑھائی: پیدایش ۱-۵
تقریر نمبر ۱: پیدایش ۳:۱-۱۵
تقریر نمبر ۲: آسمان سے پیغامات (جیٹی باب ۱)
تقریر نمبر ۳: کیا چیز بےفائدہ نہیں؟ (۱-کر ۱۵:۵۸)
خدمتی اجلاس:
گیت ۱۱۳
۵ منٹ: مقامی اعلانات۔
۱۵ منٹ: ”کیا آپ کتابچہ بائبل مطالعے شروع کرنے اور جاری رکھنے کا طریقہ استعمال کر رہے ہیں؟“
۱۵ منٹ: عظیمترین مشنری کی مانند بنیں۔ فروری ۱۵، ۲۰۰۸ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۱۸-۲۰ پیراگراف ۱۰-۱۸ کے مواد پر مبنی تقریر۔
گیت ۱۲۰
[فٹنوٹ]
a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔