سوالی بکس
▪ کیا ماں اور باپ دونوں باقاعدہ خاندانی مطالعہ کرانے میں صرف کئے جانے والے وقت کی رپورٹ ڈال سکتے ہیں؟
اگرچہ یہ ایک باپ کی بنیادی ذمہداری ہے کہ اپنے بچوں کی ”خداوند کی طرف سے تربیت اور نصیحت“ دےدے کر پرورش کرے توبھی ماں اور باپ دونوں ملکر اِس کام کو انجام دیتے ہیں۔ (افس ۶:۴) بائبل بچوں کی بھی حوصلہافزائی کرتی ہے: ”اَے میرے بیٹے! اپنے باپ کی تربیت پر کان لگا اور اپنی ماں کی تعلیم کو ترک نہ کر۔“ (امثا ۱:۸) بچوں کی تربیت کرنے میں خاندانی بائبل مطالعہ ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اگرچہ ماضی میں غیربپتسمہ یافتہ بچوں کو خاندانی مطالعہ کرانے والے والدین میں سے کوئی ایک ہی صرف کردہ وقت کی رپورٹ ڈالتا تھا جبکہ وہ دونوں اِس میں حصہ لیتے تھے۔ تاہم، اب اِس سلسلے میں کچھ تبدیلی کی جا رہی ہے۔ اگر خاندانی مطالعے کے دوران ماں باپ ملکر تعلیم دینے میں حصہ لیتے ہیں تو پھر وہ دونوں ہی ہر ہفتے ایک گھنٹہ اپنی رپورٹ میں شامل کر سکتے ہیں۔ بِلاشُبہ، والدین اپنے بچوں کو تعلیم دینے میں ایک گھنٹے سے کہیں زیادہ وقت صرف کرتے ہیں۔ کیونکہ بچوں کی تعلیموتربیت ایک ایسا کام ہے جس کے لئے والدین کو متواتر کوشش کرنی پڑتی ہے۔ (است ۶:۶-۹) تاہم، ہر مہینے منادی کی جو رپورٹ ڈالی جاتی ہے بنیادی طور پر اُس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ آپ نے میدانی خدمت میں کیا کچھ انجام دیا ہے۔ اِس لئے بہتر ہوگا کہ خاندانی مطالعے کے سلسلے میں آپ ایک گھنٹہ ہی شمار کریں خواہ مطالعے میں زیادہ وقت کِیا جاتا ہے یا مطالعہ ہفتے میں ایک سے زیادہ مرتبہ کرایا جاتا ہے، یاپھر بچوں کو الگالگ مطالعہ کرایا جاتا ہے۔ یاد رکھیں والدین میں سے کوئی ایک ہی خاندانی بائبل مطالعے کی رپورٹ ڈالے گا اور ہر ہفتے ایک ہی واپسی ملاقات شمار کرے گا۔