آپ روحانی طور پر دولتمند ہو سکتے ہیں!
۱. ہمیں ریگولر پائنیر خدمت کے بارے میں کیوں سوچنا چاہئے؟
۱ کیا آپ اپنی زندگی میں خوشی اور کامیابی کے خواہاں ہیں؟ کیا آپ کو دوسروں کی مدد کرنے سے خوشی اور اطمینان حاصل ہوتا ہے؟ کیا آپ یہوواہ خدا کی خدمت میں زیادہ وقت صرف کرنا چاہتے ہیں؟ اگر آپ اِن سوالوں کے جواب ہاں میں دیتے ہیں تو آپ کو ریگولر پائنیر خدمت کرنے کے بارے میں سوچنا چاہئے۔ اِس میں کوئی شک نہیں کہ خاندان، دیگر صحیفائی ذمہداریوں، صحت اور جسمانی کمزوریوں کو بھی نظرانداز نہیں کِیا جا سکتا۔
۲. ریگولر پائنیر کونسی روحانی دولت حاصل کرتے ہیں؟
۲ سلیمان نبی کی الہامی تحریریں مالودولت کو یہوواہ خدا کی برکت سے منسوب کرتی ہیں۔ (امثا ۱۰:۲۲) آجکل یہوواہ کی برکت بنیادی طور پر روحانی مالودولت سے نوازتی ہے۔ ریگولر پائنیر ایسی ہی دولت سے مالامال ہیں۔ مثال کے طور پر، جب وہ اپنے دُنیاوی کاموں سے وقت نکال کر یہوواہ کی خدمت میں صرف کرتے ہیں تو وہ دوسروں کو دینے سے بےپناہ خوشی حاصل کرتے ہیں۔ (کل ۴:۵؛ اعما ۲۰:۳۵) یہوواہ خدا اُن کی اِس محنت اور محبت کو کبھی بھولتا نہیں بلکہ اِس کی بڑی قدر کرتا ہے۔ ’آسمان پر جمع اُن کے مال‘ کی قیمت کبھی کم نہیں ہوگی۔ (متی ۶:۲۰؛ عبر ۶:۱۰) اِس کے علاوہ، جب پائنیر آنکھ کو ’سادہ‘ رکھتے اور اپنی ضروریات کی فراہمی کے سلسلے میں یہوواہ پر بھروسا رکھتے ہیں تو اُس کے ساتھ اُن کا رشتہ اَور زیادہ مضبوط ہو جاتا ہے۔—متی ۶:۲۲، ۲۵، ۳۲؛ عبر ۱۳:۵، ۶۔
۳. روحانی اور دُنیاوی مالودولت کے حصول میں کونسا نمایاں فرق ہے؟
۳ مادی دولت کے پیچھے بھاگنا اکثر ”بہت سی بیہودہ اور نقصان پہنچانے والی خواہشوں“ کا باعث بنتا ہے۔ (۱-تیم ۶:۹، ۱۰؛ یعقو ۵:۱-۳) لیکن یہوواہ کی برکات کے سلسلے میں ایسا کبھی نہیں ہوتا۔ ریگولر پائنیرز اپنے وقت کا بڑا حصہ مسیحی خدمتگزاری میں صرف کرتے ہیں۔ اِس سے اُنہیں روحانی توازن قائم رکھنے اور اپنی نظر زیادہ اہم چیزوں پر جمائے رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ (فل ۱:۱۰) اِس سلسلے میں ایک بھائی کے تجربے پر غور کریں جوکہ انجینئر تھا۔ اُس کی ملازمت اُس کا سارا وقت لے لیتی تھی۔ پائنیر خدمت کرنے کے لئے اُس نے اپنی ملازمت چھوڑ دی۔ اُس نے بیان کِیا: ”میری ملازمت بہت ہی تھکا دینے والی تھی۔ لیکن پائنیر خدمت ایسی نہیں ہے۔ اب مَیں لوگوں کی مدد کرتا اور اُنہیں بائبل سے سچائی کی تعلیم دیتا ہوں۔ یہ بہت ہی دلچسپ اور اطمینانبخش کام ہے۔“
۴. ریگولر پائنیرز دوسروں کو خوشخبری سنانے سے کیسے خوشی حاصل کرتے ہیں؟
۴ دوسروں میں خوشی بانٹنا: آجکل لوگوں کو ”اخیر زمانہ میں بُرے“ دنوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ (۲-تیم ۳:۱) ہر جگہ لوگ نااُمیدی اور مایوسی کا شکار ہیں۔ لیکن خدا کی بادشاہت کی خوشخبری سنانے والے لوگ یہ دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں کہ یہ خوشخبری اِن نااُمید لوگوں کے چہروں پر خوشی لے آتی ہے۔ ذرا سوچیں کہ اِن ریگولر پائنیرز کو کتنی خوشی حاصل ہوتی ہوگی جو زندگیاں بچانے کے اِس کام میں ہر سال ۸۰۰ سے زیادہ گھنٹے صرف کرتے ہیں!—۱-تیم ۴:۱۶۔
۵، ۶. کیا چیز آپ کو ریگولر پائنیر بننے میں مدد دے سکتی ہے؟
۵ کیا آپ سنجیدگی کے ساتھ ریگولر پائنیر خدمت کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں؟ ایسا کرنے کے لئے شاید آپ کو دیگر غیرضروری کاموں میں صرف ہونے والے ’وقت کو بڑی دانشمندی‘ سے استعمال کرنا پڑے۔ (افس ۵:۱۵، ۱۶) بہتیرے بہنبھائیوں نے ایسا کِیا ہے۔ یہ خدمت انجام دینے کے لئے اُنہوں نے اپنی زندگیوں کو سادہ بنایا ہے۔ بادشاہتی خدمت سے متعلق کاموں کو زیادہ وقت دینے کے لئے اُنہوں نے کم وقت والی ملازمتیں تلاش کی ہیں۔ کیا اُن کے ساتھ مل کر خدمت کرنے کے لئے آپ بھی کچھ ایسا ہی کر سکتے ہیں؟
۶ ایک قابلِعمل شیڈول بنانے کے لئے یہوواہ خدا سے حکمت مانگیں۔ (یعقو ۱:۵) اِس کے عوض آپ کن برکات کی توقع کر سکتے ہیں؟ بےشمار روحانی برکات! بِلاشُبہ، یہوواہ آپ کو ضرورت کے مطابق جسمانی برکات سے بھی نوازے گا۔ (متی ۶:۳۳) اِس سلسلے میں جو لوگ یہوواہ خدا پر بھروسا رکھتے ہیں وہ اُن سے وعدہ کرتا ہے کہ وہ اتنی ’برکت برسائے گا کہ اُن کے پاس رکھنے کے لئے جگہ نہ ہوگی۔‘—ملا ۳:۱۰۔