یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏08 ص.‏ 1
  • منادی کے دوران ایک دوسرے کی حوصلہ‌افزائی کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • منادی کے دوران ایک دوسرے کی حوصلہ‌افزائی کریں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
  • ملتا جلتا مواد
  • اپنے ساتھ مُنادی کرنے والے مبشر کی مدد کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
  • اپنے ساتھ مُنادی کرنے والے مبشر کی مدد کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
  • مُنادی کے کام میں اپنا جوش برقرار رکھیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
  • ‏”‏ہر دن ایک دوسرے کی حوصلہ‌افزائی کرتے رہیں“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
خدم 3/‏08 ص.‏ 1

منادی کے دوران ایک دوسرے کی حوصلہ‌افزائی کریں

۱ ہم سب ”‏باموقع“‏ حوصلہ‌افزائی کی بہت قدر کرتے ہیں۔ (‏امثا ۲۵:‏۱۱‏)‏ جب ہم دوسروں کے ساتھ منادی کرتے ہیں تو ہم اِس بات کا یقین کیسے کر سکتے ہیں کہ ہماری گفتگو گروپ کے بہن‌بھائیوں کے لئے حوصلہ‌افزا ہو؟‏

۲ حوصلہ‌افزا گفتگو:‏ منادی کے دوران اپنے بہن‌بھائیوں کے ساتھ ایسے موضوعات پر بات کرنا کتنا فائدہ‌مند ہے جو یہوواہ کے ساتھ ہمارے رشتے کو مضبوط کرتے ہیں!‏ (‏زبور ۳۷:‏۳۰‏)‏ ہم اُنہیں اپنی پیشکش کے بارے میں بتا سکتے یا میدانی خدمتگزاری میں پیش آنے والے حالیہ حوصلہ‌افزا تجربات سنا سکتے ہیں۔ (‏اعما ۱۵:‏۳‏)‏ کیا ہم نے اپنی ذاتی بائبل پڑھائی، حالیہ رسالوں یا کلیسیائی اجلاسوں سے کوئی دلچسپ نکتہ سیکھا ہے؟ ہم کنگڈم‌ہال میں پیش کی جانے والی عوامی تقریر سے سیکھے جانے والے نکات پر بھی آپس میں بات‌چیت کر سکتے ہیں۔‏

۳ جب صاحبِ‌خانہ ہماری مخالفت کرتا ہے اور ہمارے لئے اِس پر قابو پانا مشکل ہو جاتا ہے تو اُس وقت ہم بے‌حوصلہ ہو سکتے ہیں۔ اچھا ہوگا کہ اُس گھر کو چھوڑنے کے بعد اپنے ساتھ کام کرنے والے مبشر سے چند منٹ کے لئے بات کریں کہ آئندہ ایسی صورتحال سے نپٹنے کے لئے کیا کِیا جا سکتا ہے۔ اِس کے لئے ہم ریزننگ بُک سے بھی مدد لے سکتے ہیں۔ اِس کے علاوہ، ہم اُس مبشر کی پیشکش کی تعریف کرنے سے اُس کی حوصلہ‌افزائی کر سکتے ہیں۔‏

۴ پہل کریں:‏ کیا ہم نے اپنے کتابی مطالعے کے بعض بہن‌بھائیوں کے ساتھ کچھ وقت سے منادی نہیں کی؟ ہم اُن میں سے کسی ایک کو اپنے ساتھ منادی کرنے کی دعوت دینے سے اُس کو ”‏تسلی“‏ دے سکتے یعنی اُس کی حوصلہ‌افزائی کر سکتے ہیں۔ (‏روم ۱:‏۱۲‏، نیو ورلڈ ٹرانسلیشن‏)‏ ایسے اوقات میں عموماً جب کم بہن‌بھائی منادی میں شرکت کرتے ہیں تو باقاعدہ اور امدادی پائنیرز کے ساتھ ملکر منادی کرنے کے لئے وقت نکالنے سے ہم اُن کی مدد کر سکتے ہیں۔ یقیناً پائنیرز اِس کی بڑی قدر کرتے ہیں۔ نیز، پائنیرز کے ساتھ منادی کرنے سے ہم اُن کی مدد کر سکتے ہیں۔ کیا کوئی ایسا مبشر ہے جو خراب صحت کے باعث منادی میں شرکت نہیں کر سکتا؟ ایسے مبشروں کو اپنے ساتھ بائبل مطالعے پر لے جانے کا بندوبست بنانا ہم دونوں کے لئے فائدہ‌مند ثابت ہو سکتا ہے۔—‏امثا ۲۷:‏۱۷‏۔‏

۵ چھوٹی چھوٹی باتوں کے لئے بھی شاباش دینا اور قدردانی کا اظہار کرنا ہمیشہ حوصلہ‌افزائی کا باعث بنتا ہے۔ لیکن یاد رکھیں کہ دوسروں کے ساتھ منادی کرتے وقت ہمیں ہمیشہ ’‏ایک دوسرے کے لئے تسلی‘‏ یعنی حوصلہ‌افزائی کا باعث بننا چاہئے۔—‏۱-‏تھس ۵:‏۱۱‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں