یہوواہ کے گواہوں کے مضبوط ایمان کا ثبوت!
۱. یسوع مسیح نے کن پریشانکُن حالتوں کی پیشینگوئی کی؟
۱ جب یسوع نے اپنی موجودگی اور اِس دُنیا کے خاتمے کی بابت بتایا تو رسولوں نے اُس کی باتوں کو بڑی توجہ سے سنا۔ یسوع مسیح نے کہا کہ تمام انسان کو جنگوں، قحط، زلزلوں اور وبائی امراض جیسی پریشانکُن حالتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ نیز، اُس کے پیروکاروں سے نفرت کی جائے گی، اُنہیں اذیت دی جائے گی اور قتل کِیا جائے گا۔ جھوٹے نبی اُٹھ کھڑے ہوں گے اور بہت سے لوگوں کو گمراہ کریں گے۔ اِس کے علاوہ، بہتیروں کی محبت ٹھنڈی پڑ جائے گی۔
۲. تمام دُنیا میں خوشخبری کی مُنادی ایک حیرانکُن بات کیوں ہے؟
۲ اُوپر بیانکردہ حالتوں کا ذکر کرنے کے بعد جب یسوع نے اپنے شاگردوں کو بتایا کہ تمام دُنیا میں بادشاہی کی خوشخبری کی مُنادی کی جائے گی تو وہ ضرور حیران ہوئے ہوں گے۔ (متی ۲۴:۳-۱۴) آج ہم اُس شاندار پیشینگوئی کی حیرانکُن تکمیل کو دیکھتے ہیں۔ اگرچہ ہم مشکل ایّام میں رہتے ہیں توبھی یہوواہ کے گواہوں کے طور پر ہم سرگرمی سے خوشخبری کی منادی کرتے ہیں۔ آجکل لوگوں کی محبت ٹھنڈی پڑ رہی ہے مگر ہماری محبت میں دنبدن اضافہ ہو رہا ہے۔ ’تمام قوموں‘ کی نفرت کے باوجود ہم اُن کو خوشخبری کا پیغام سناتے ہیں۔
۳. عالمی رپورٹ میں آپ نے کونسے حوصلہافزا اعدادوشمار پر غور کِیا ہے؟
۳ صفحہ ۳، ۴، ۹ اور۱۰ پر دئے گئے چارٹ پر یہوواہ کے گواہوں کے پچھلے خدمتی سال کی کارگزاری کو دیکھنا کتنا حوصلہافزا ہے! گزشتہ سولہ سال سے منادی اور شاگرد بنانے کے کام میں ہر سال ایک ارب سے زائد گھنٹے صرف کئے گئے۔ یہوواہ کے گواہوں کے مضبوط ایمان کا کیا ہی شاندار ثبوت! مزیدبرآں، پائنیرز کی تعداد میں ۸.۵ فیصد، مبشروں کی تعداد میں ۱.۳ فیصد اور بائبل مطالعوں کی تعداد میں ۴.۴ فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال کی نسبت بپتسموں کی تعداد میں ۱.۲۰ فیصد کا اضافہ ہوا۔ انسانی تاریخ کے کسی بھی دور کی نسبت آج تقریباً ستر لاکھ لوگوں کو وفاداری سے یہوواہ خدا کی خدمت کرتے ہوئے دیکھنا بڑی خوشی کی بات ہے! چارٹ کا جائزہ لینے کے بعد کس چیز نے آپ کو خاص طور پر متاثر کِیا ہے؟
۴. ایک شخص نے بپتسمہ لینے کی خاطر کونسی مشکلات پر قابو پایا؟
۴ اگرچہ یہ اعدادوشمار بہت شاندار ہیں توبھی ہمیں اِس کام کو کرنے والے اُن بہنبھائیوں کو کبھی نہیں بھولنا چاہئے جنہوں نے اپنے ایمان کا ثبوت دیا ہے۔ ایک مثال پر غور کریں۔ گیولرمو ۱۹۳۵ میں پیدا ہوا اور اُس نے بولیویا میں پرورش پائی۔ وہ نو سال کی عمر سے کوکا کے کھیت میں کام کر رہا تھا۔ وہ بچپن ہی سے جسمانی تھکاوٹ کو دُور کرنے کے لئے کوکا کے پتے چباتا تھا۔ بعدازاں اُس نے شرابنوشی کرنا اور سگریٹ پینا شروع کر دی۔ لیکن جب گیولرمو نے سیکھنا شروع کِیا کہ یہوواہ اُس سے کیا چاہتا ہے تو اُس نے سگریٹ پینا اور شرابنوشی کرنا چھوڑ دی۔ وہ بچپن ہی سے کوکا کے پتے چباتا تھا اس لئے اُس کا سب سے بڑا مسئلہ اپنی اِس عادت کو ترک کرنا تھا۔ تاہم، اُس نے بِلاناغہ دُعا کی اور اپنی اِس عادت پر بھی قابو پا لیا۔ گیولرمو نے اپنی تمام بُری عادتوں کو چھوڑ دیا اور بپتسمہ لے لیا۔ وہ کہتا ہے: ”اب مَیں خود کو پاکصاف محسوس کرتا ہوں اور بہت خوش ہوں۔“
۵. آپ لوگوں کے لئے کیا کرنا چاہتے ہیں؟
۵ واقعی یہوواہ لوگوں کی فکر رکھتا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ تمام لوگ توبہ کریں۔ (۲-پطر ۳:۹) ہم بھی ایسا ہی چاہتے ہیں۔ پس دُعا ہے کہ ہمارے دل ہمیں اِس بات کی تحریک دیتے رہیں کہ ہم خلوصدل لوگوں کو یہوواہ خدا کے بارے میں جاننے اور اُس سے محبت کرنے میں مدد دے سکیں۔