یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 2/‏08 ص.‏ 11
  • مسیحی خدمتی سکول کا اعادہ

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مسیحی خدمتی سکول کا اعادہ
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
خدم 2/‏08 ص.‏ 11

مسیحی خدمتی سکول کا اعادہ

فروری ۲۵، ۲۰۰۸ سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران مسیحی خدمتی سکول کے اعادے میں مندرجہ‌ذیل سوالات پر غور کِیا جائے گا۔ سکول اوورسیئر ۳۰ منٹ کے لئے جنوری ۷ تا فروری ۲۵، ۲۰۰۸ کے ہفتوں میں پیش کئے جانے والے مواد کا اعادہ کرے گا۔‏

تقریری لیاقت

۱.‏ ہم اپنی گھبراہٹ پر قابو پانے اور خود کو مطمئن ظاہر کرنے کے لئے کیا کر سکتے ہیں؟ [‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۸۷ پ.‏ ۱۱، ۱۳]‏

۲.‏ تقریر تیار کرتے وقت پلیٹ‌فارم پر دُرست طریقے سے کھڑے ہونے کی مشق کیسے کی جا سکتی ہے؟ [‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۹۰ پ.‏ ۲۸]‏

۳.‏ ہمیں میدانی خدمتگزاری میں استعمال ہونے والی بائبل کے بارے میں کونسی باتیں یاد رکھنی چاہئیں؟ [‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۹۰ پ.‏ ۲۹، ۳۰]‏

۴.‏ تقریر کی تیاری کے دوران ہمیں اِس بات پر کیوں توجہ دینی چاہئے کہ تقریر پیش کرتے وقت ہماری جذباتی اور ذہنی کیفیت کیسی ہونی چاہئے، اور یہ ہمارے چہرے کے تاثرات پر کیسے اثرانداز ہوگی؟ [‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۹۱ پ.‏ ۳۴]‏

۵.‏ اجلاسوں پر دئے جانے والے تبصروں سے ہماری ترقی کیسے ظاہر ہوتی ہے؟ [‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۹۲ پ.‏ ۴]‏

تفویض نمبر ۱

۶.‏ کیا چیز ظاہر کرتی ہے کہ متی کی کتاب بنیادی طور پر یہودیوں کو مدِنظر رکھ کر لکھی گئی تھی؟ [‏ایس‌آئی ص.‏ ۱۷۶ پ.‏ ۶، ۷]‏

۷.‏ کوئی شخص اِس بات کا اندازہ کیسے لگا سکتا ہے کہ آیا وہ ایمان پر چل رہا ہے یا نہیں؟ [‏م۰۵ ۱۵/‏۷ ص.‏ ۲۲ پ.‏ ۶، ۷‏]‏

۸.‏ کیا چیز مسیحیوں کو حقیقی فروتنی یا خاکساری برقرار رکھنے میں مدد دے گی؟ [‏م۰۵ ۱۵/‏۱۰ ص.‏ ۲۹ پ.‏ ۱۵‏]‏

۹.‏ متی کی انجیل بائبل پیشینگوئی کی تکمیل کو کیسے اُجاگر کرتی ہے؟ [‏ایس‌آئی ص.‏ ۱۸۱ پ.‏ ۳۲]‏

۱۰.‏ اگرچہ متی کی انجیل میں یسوع کی تصویرکشی موعودہ مسیحا اور بادشاہ کے طور پر کرائی گئی ہے توبھی مرقس کی انجیل اُسے کیسے بیان کرتی ہے؟ [‏ایس‌آئی ص.‏ ۱۸۲ پ.‏ ۷، ۸]‏

ہفتہ‌وار بائبل پڑھائی

۱۱.‏ کیا غصہ نکالنا اِسے دل میں رکھنے سے زیادہ سنجیدہ بات ہے؟ (‏متی ۵:‏۲۱، ۲۲‏)‏ [‏م۰۸ ۱۵/‏۱ ”‏یہوواہ کا کلام زندہ ہے—‏متی کی کتاب سے اہم نکات“‏]‏

۱۲.‏ مسیحی اپنی آنکھ کو کیسے ”‏دُرست“‏ رکھ سکتے ہیں؟ (‏متی ۶:‏۲۲، ۲۳‏)‏ [‏م۰۶ ۱/‏۱۰ ص.‏ ۳۱ پ.‏ ۱۵‏]‏

۱۳.‏ جب یسوع نے اپنے شاگردوں سے یہ پوچھا کہ ”‏کیا تم یہ سب باتیں سمجھ گئے؟“‏ تو وہ اُنہیں کیا سمجھانے کی کوشش کر رہا تھا؟ (‏متی ۱۳:‏۵۱، ۵۲‏)‏ [‏م۰۸ ۱۵/‏۱ ”‏یہوواہ کا کلام زندہ ہے—‏متی کی کتاب سے اہم نکات“‏]‏

۱۴.‏ متی ۷:‏۱-‏۵ میں درج یسوع کی نصیحت کو اپنے بہن‌بھائیوں کی عیب‌جوئی نہ کرنے کے سلسلے میں مسیحیوں کی مدد کیسے کرنی چاہئے؟ [‏م۰۲ ۱۵/‏۱۱ ص.‏ ۱۸ پ.‏ ۱۸‏]‏

۱۵.‏ اگر ہم اپنی گفتگو کو دوسروں کے لئے حوصلہ‌افزا یا ترقی کا باعث بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں کیا سمجھنا چاہئے؟ [‏م۰۳ ۱۵/‏۹ ص.‏ ۱۰، ۱۱ پ.‏ ۵‏]‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں