خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از ستمبر ۱۰
گیت ۱۶
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ آخری صفحہ کی تجاویز یا اپنے علاقے کے لئے موزوں پیشکشیں استعمال کرتے ہوئے ستمبر کے مینارِنگہبانی اور جولائی-ستمبر کے جاگو! کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔ دونوں رسالے سیٹ کی صورت میں پیش کئے جانے چاہئیں، لیکن صرف ایک ہی رسالے کو نمایاں کریں۔
۱۵ منٹ: سوالی بکس۔ ایک بزرگ سامعین کے ساتھ باتچیت کرے گا۔ اگر وقت اجازت دے تو حوالہشُدہ صحائف کو پڑھیں اور اُن پر باتچیت کریں۔
۲۰ منٹ: ”یسوع مسیح کے نمونے کی نقل کریں۔“a سامعین کو یہ بیان کرنے کی دعوت دیں کہ اُنہوں نے دوسروں کے اچھے نمونے سے کیسے فائدہ اُٹھایا ہے۔
گیت ۵۱ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از ستمبر ۱۷
گیت ۴۱
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔
۱۵ منٹ: پچھلے خدمتی سال کے دوران ہماری کارگزاری کیسی رہی؟ خدمتی نگہبان پچھلے سال کے مثبت پہلوؤں کو نمایاں کرتے ہوئے کلیسیا کو شاباش دیتا ہے۔ ایک یا دو ایسے حلقوں پر توجہ دلائیں جن پر کلیسیا کو نئے خدمتی سال کے دوران کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پائنیروں کی کارگزاری پر باتچیت کریں اور اُن کی محنت کے لئے اُنہیں شاباش دیں۔ سُست پڑ جانے والے لوگوں کی مدد کرنے کے لئے جو کوششیں کی گئی ہیں اُن کے عمدہ نتائج کے بارے میں بھی بتائیں۔
۲۰ منٹ: ایک متحد برادری۔ کتاب آرگنائزڈ ٹو ڈو جیہوواز وِل کے باب ۱۶ پر مبنی تقریر اور سامعین سے باتچیت۔
گیت ۴۲ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از ستمبر ۲۴
گیت ۱۲۰
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ اور سوسائٹی کی طرف سے عطیات کے تصدیقنامے پڑھ کر سنائیں۔
۱۵ منٹ: بُری عادات سے بچیں۔ مینارِنگہبانی دسمبر ۱۵، ۲۰۰۳ کے صفحہ ۲۲-۲۴ پر مبنی تقریر اور سامعین سے باتچیت۔ سامعین کی توجہ اس بات پر دلائیں کہ اُنہیں مادہپرستانہ طرزِزندگی گزارنے کے لئے راتوں رات امیر بننے والی سکیموں اور اسی طرح کی دیگر سرمایہکاری کے نقصاندہ اثرات کو بھی ذہن میں رکھنا چاہئے۔
۲۰ منٹ: اکتوبر کے مہینے میں بائبل مطالعے شروع کرانے کے لئے اشتہار کیا آپ بائبل کی بابت مزید جاننا چاہتے ہیں؟ استعمال کریں۔ اکتوبر میں مینارِنگہبانی اور جاگو! رسالے پیش کئے جائیں گے لیکن جہاں دلچسپی دکھائی جاتی ہے وہاں بائبل مطالعہ شروع کرانے کے لئے اشتہار کیا آپ بائبل کی بابت مزید جاننا چاہتے ہیں؟ استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ اشتہار دستیاب ہونے کی صورت میں حاضرباش تمام سامعین کو اس کی ایک ایک کاپی تقسیم کریں۔ اس کے بعد اس پر مختصراً بات کریں۔ واضح کریں کہ پہلی ملاقات یا واپسی ملاقات پر صاحبِخانہ کے ساتھ پورے اشتہار پر یا اس کے کچھ حصے پر غور کِیا جا سکتا ہے۔ آخری صفحہ کی تجاویز یا اپنے علاقے کے لئے موزوں پیشکشیں استعمال کرتے ہوئے اکتوبر کے مینارِنگہبانی اور اکتوبر-دسمبر کے جاگو! کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔ ایک مظاہرے میں یہ دکھائیں کہ صاحبِخانہ کے رسالے لینے سے انکار کرنے پر مبشر اُسے اشتہار پیش کرتا ہے۔ دوسرے مظاہرے میں یہ دکھائیں کہ صاحبِخانہ کے رسالے قبول کرنے کے بعد بھی مبشر اُسے اشتہار پیش کرتا ہے۔ اس کے بعد مبشر صاحبِخانہ کے ساتھ اشتہار کے صفحہ ۵ پر باتچیت کرتا اور صفحہ ۶ کے کوپن پر توجہ دلاتے ہوئے اگلی مرتبہ کتاب پاک صحائف کی تعلیم لانے کی پیشکش کرتا ہے۔
گیت ۲۲۲ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از اکتوبر ۱
گیت ۸۸
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ مبشروں کو ستمبر کی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔
۱۵ منٹ: برانچ آفس کی طرف سے خط۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے پہلے صفحے پر دئے گئے خط پر مبنی تقریر اور سامعین سے باتچیت۔ مبشروں کو حالیہ مہمات کے دوران حاصل ہونے والے دلچسپ مقامی تجربات بتانے کی دعوت دیں۔
۲۰ منٹ: ”اپنی خدمتگزاری کو بڑھانے کی بھرپور کوشش کریں۔“b اس حصے میں اپنی خدمت کو بڑھانے والے بہنبھائیوں کے تبصرے شامل کریں اور اُنہیں یہ بتانے کی دعوت دیں کہ وہ اپنی خدمت کو بڑھانے کی کوشش کیسے کرتے ہیں۔ پہلے سے ایک یا دو تبصرہجات کا بندوبست کِیا جا سکتا ہے۔
گیت ۸۱ اور اختتامی دُعا۔
[فٹنوٹ]
a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔