اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے دسمبر: کتاب عظیمترین انسان جو کبھی ہو گزرا۔ جنوری: ۱۹۹۱ سے پہلے شائع ہونے والی ۱۹۲ صفحات پر مشتمل کوئی بھی کتاب پیش کی جا سکتی ہے۔ اگر کلیسیاؤں کے سٹاک میں یہ کتابیں دستیاب نہیں تو آپ علم کی کتاب یا جاگتے رہو! بروشر استعمال کر سکتے ہیں۔ فروری: بائبل کہانیوں کی میری کتاب۔ مارچ: کتاب علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔
▪ مقامی زبان میں سن ۲۰۰۷ کے میموریل کے دعوتنامے بہت جلد ہر کلیسیا کو بھیج دئے جائینگے۔ اگر آپکے علاقے میں مختلف زبانیں بولی جاتی ہیں اور آپ اُن زبانوں میں دعوتنامے حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اسکے لئے لٹریچر ریکوسٹ فارم (ایس-۱۴) پر جلدازجلد درخواست بھیجیں۔ ہر ماہ بھیجی جانے والی ”لٹریچر اناؤنسمنٹ شیٹ“ پر زبانوں کی نشاندہی کر دی جائیگی۔ براہِمہربانی صرف اُنہیں زبانوں میں دعوتنامے حاصل کرنے کیلئے درخواست بھیجیں جو آپکے علاقے کیلئے ضروری ہیں۔
▪ براہِمہربانی لکھ لیں کہ سن ۲۰۰۸ میں میموریل کی تقریب مارچ ۲۲، بروز ہفتہ غروبِآفتاب کے بعد منعقد ہوگی۔ یہ پیشگی اطلاع اِسلئے دی جا رہی ہے تاکہ بھائی دستیاب ہال حاصل کرنے کیلئے ضروری انتظامات کر سکیں۔ نیز جہاں مختلف کلیسیائیں ایک ہی کنگڈم ہال استعمال کر رہی ہیں اور ہال دستیاب نہیں تو کوئی دوسری مناسب جگہ تلاش کی جا سکے۔ ایسی حالتوں میں، بزرگوں کو ہال کی انتظامیہ کیساتھ یہ طے کر لینا چاہئے کہ اُس دن عمارت میں دیگر سرگرمیوں کے باعث کوئی خلل پیدا نہ ہو۔ میموریل کی اہمیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے، بزرگوں کی جماعت کو محض باری باری تقریر دینے یا ہر سال ایک ہی بھائی کو استعمال کرنے کی بجائے زیادہ لائق بزرگوں میں سے کسی ایک کو تقریر پیش کرنے کیلئے منتخب کرنا چاہئے۔ اگر کلیسیا میں کوئی ممسوح بزرگ تقریر پیش کرنے کے لائق ہے تو اُسی کو منتخب کِیا جانا چاہئے۔
▪ اب برانچ آفس ایک نیا فارم درخواست برائے ریگولر پائنیر خدمت (ایس-۲۰۵) استعمال کر رہا ہے۔ اگر مئی ۲۰۰۵ سے پہلے کے فارم باقی ہیں تو انہیں ختم کر دیں۔ کلیسیا کے سیکرٹری کو لٹریچر ریکوسٹ فارم (ایس-۱۴) پر اس نئے فارم کیلئے درخواست بھیج دینی چاہئے۔