نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام
پہلی صدی کے مسیحیوں نے رُوحاُلقدس کی قوت سے پوری دُنیا میں خوشخبری سنانے کے لئے جانفشانی کی۔ (اعما ۱:۸؛ کل ۱:۲۳) سن ۲۰۰۷ کے خدمتی سال کا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام ’خدا کا کلام سنانے کے جوش سے بھرے رہیں‘ ہمیں پہلی صدی کے اِن مسیحیوں کے عمدہ نمونے کی نقل کرنے میں مدد دے گا۔—اعما ۱۸:۵۔
بادشاہ داؤد نے خدا کے کلام کے بارے میں لکھا: ”[یہوواہ] کی شہادت برحق ہے۔ نادان کو دانش بخشتی ہے۔“ (زبور ۱۹:۷) سن ۲۰۰۷ کے لئے تیارکردہ سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام میں ”حق کے کلام کو دُرستی سے کام میں“ لائیں کے تحت صحائف کی اہمیت کو نمایاں کِیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، وقت کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے منادی اور تعلیم دینے کے کام کو پورا کرنے کے لئے ہماری حوصلہافزائی کی جائے گی۔ (۲-تیم ۳:۱۶، ۱۷) یہ نیا پروگرام ظاہر کرے گا کہ ہم اپنی روزمرّہ زندگی میں بائبل اصولوں کا اطلاق کرنے سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے کیسے مختلف خطرات سے بچ سکتے ہیں۔ یہ ہماری مدد کرے گا کہ نوجوانوں اور نئے اشخاص کو روحانی ترقی کرنے کی تحریک دینے کے لئے خدا کے کلام کو استعمال کریں۔
پروگرام کے آغاز سے وہاں حاضر ہونے کی پوری کوشش کریں اور توجہ سے سنیں۔ جن نکات پر آپ عمل کرنا چاہتے ہیں اُنہیں ضرور لکھ لیں۔ یہاں ملنے والی ہدایت اور یاددہانیوں کے لئے قدردانی ظاہر کریں۔ اس بات پر غور کریں کہ آپ سیکھی ہوئی باتوں پر کیسے عمل کریں گے۔
یہ سپیشل اسمبلی ڈے خدا کے کلام کے لئے ہماری قدردانی کو بڑھائے گا۔ ہمیں سرگرمی سے منادی کے کام کو کرتے رہنے کی یاددہانی کرائے گا اور یہ بتائے گا کہ ہم ایسا کرنے کے لئے دوسروں کی کیسے مدد کر سکتے ہیں۔ یہوواہ خدا نے ہمیں تعلیموتربیت فراہم کرنے کے لئے جو پروگرام مہیا کِیا ہے اس پر حاضر ہونے کا عزم کریں!—یسع ۳۰:۲۰ب، ۲۱۔