نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام
دُنیا ہمیں یقین دلانا چاہتی ہے کہ موجودہ نظام ہمیشہ قائم رہے گا۔ لیکن خدا کا کلام اِس سے بالکل فرق بات بیان کرتا ہے۔ (۱-یوح ۲:۱۵-۱۷) یہ اِس بات کو سمجھنے میں ہماری مدد کرتا ہے کہ ”زمین پر مال جمع“ کرنا بیکار ہے۔ خدا کے لوگوں کو مضبوط کرنے کے لئے سن ۲۰۰۷ کے خدمتی سال کی سرکٹ اسمبلی کے پروگرام کا عنوان ہوگا ”آسمان پر مال جمع کرو۔“—متی ۶:۱۹، ۲۰۔
افسیوں ۲:۲ میں ”ہوا کی عملداری کے حاکم یعنی اُس روح“ کا ذکر کِیا گیا ہے ”جو اب نافرمانی کے فرزندوں میں تاثیر کرتی ہے۔“ اِس روح میں مادہپرستانہ سوچ بھی شامل ہے۔ جیسے ہوا جس میں ہم سانس لیتے ہیں ہمارے چوگرد موجود ہے اُسی طرح ”دُنیا کی روح“ بھی موجودہ نظام میں پھیل چکی ہے۔ (۱-کر ۲:۱۲) چونکہ یہ بہت زیادہ متاثر کرنے والی ہے اس لئے کہا جاتا ہے کہ یہ ”عملداری“ یعنی اختیار رکھتی ہے۔ نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام ہمیں دُنیا کی مادہپرستانہ روح کو رد کرنے اور اپنی توجہ اہم چیزوں پر لگائے رکھنے میں مدد دے گا۔ (متی ۶:۳۳) اس کے علاوہ، یہ پروگرام ہماری مدد کرے گا کہ یہوواہ پر توکل رکھتے ہوئے دباؤ اور مشکلات کے باوجود منادی کے کام کو جاری رکھیں۔
دونوں دنوں پر ضرور حاضر ہوں اور ”دل لگاکر غور“ کریں۔ (عبر ۲:۱) جن نکات پر آپ اپنی زندگی اور منادی کے کام میں عمل کرنا چاہتے ہیں اُنہیں مختصراً لکھ لیں۔ جب آپ روحانی طور پر مضبوط کرنے والے اس پورے پروگرام پر حاضر ہوتے ہیں تو آپ ”آسمان پر مال جمع“ کرنے کے لئے طاقت اور دلیری حاصل کریں گے!