روحانی نشانے کیسے حاصل کریں
۱ ایک مسیحی نوجوان کے طور پر، زندگی میں آپ کے نشانے بِلاشُبہ یہوواہ کی محبت اور ’بادشاہتی کاموں کو پہلا درجہ‘ دینے کی یسوع کی مشورت سے متاثر ہوتے ہیں۔ (متی ۶:۳۳) ہو سکتا ہے کہ آپ کا نشانہ اپنی خدمتگزاری کو بڑھانے کے لئے پائنیر خدمت کرنا یا زیادہ ضرورت والے علاقے میں جاکر خدمت کرنا ہے۔ بعض شاید بینالاقوامی تعمیراتی کام، بیتایل یا مشنری خدمت کا نشانہ رکھتے ہوں۔ یہ نشانے کتنے تسکینبخش اور قابلِتعریف ہیں!
۲ اپنے روحانی نشانوں تک پہنچنے کا ایک طریقہ اِنہیں لکھ لینا ہے۔ جولائی ۱۵، ۲۰۰۴ کا مینارِنگہبانی بیان کرتا ہے: ”جب [آپ] اپنے ارادوں کو الفاظ میں بیان کرتے ہیں تو وہ ہمارے دل میں زیادہ پُختہ ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح [آپ] بھی اپنے ارادوں کو درج کر سکتے ہیں۔ ایسا کرتے وقت [آپ کو] یہ بھی لکھ لینا چاہئے کہ ان ارادوں پر پورا اُترنے کے لئے [آپ کو] کیا کچھ کرنا چاہئے۔“ مزیدبرآں، چھوٹے چھوٹے نشانے آپ کو اپنی ترقی کا اندازہ لگانے اور اپنی نظریں مستقبل کے بڑے نشانوں پر جمائے رکھنے میں مدد دے سکتے ہیں۔
۳ چھوٹے نشانے: اگر آپ نے ابھی تک بپتسمہ نہیں لیا تو غور کریں کہ اِس نشانے تک پہنچنے کے لئے آپ کو کیا کرنے کی ضرورت ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کو بائبل کی بنیادی تعلیم کی بہتر سمجھ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر ایسا ہے تو آپ علم کی کتاب کا گہرا مطالعہ کرنے اور اِس میں درج تمام صحائف کو پڑھنے کا نشانہ رکھ سکتے ہیں۔ (۱-تیم ۴:۱۵) پیدایش سے مکاشفہ تک پوری بائبل کو پڑھنے کا نشانہ رکھیں جیساکہ بیتایل میں کام کرنے والوں اور گلئیڈ طالبعلموں سے تقاضا کِیا جاتا ہے۔ اِس کے بعد روزانہ بائبل پڑھائی کے اپنے شیڈول کی پابندی کریں۔ (زبور ۱:۲، ۳) ذرا تصور کریں کہ یہ تمام نشانے روحانی ترقی کرنے میں آپ کی کتنی مدد کریں گے! بائبل پڑھائی کے شروع اور آخر پر دُعا کریں اور جوکچھ آپ سیکھتے ہیں اُس پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔—یعقو ۱:۲۵۔
۴ اگر آپ بپتسمہیافتہ مبشر ہیں تو آپ کن نشانوں کو حاصل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں؟ کیا آپ کو منادی کرنے میں بہتری لانے کی ضرورت ہے؟ مثال کے طور پر، کیا آپ منادی میں خدا کے کلام کو مہارت سے استعمال کرنے کا نشانہ رکھ سکتے ہیں؟ (۲-تیم ۲:۱۵) آپ اپنی خدمت کو کیسے بڑھا سکتے ہیں؟ اپنی عمر اور حالات کے مطابق ایسے چھوٹے نشانے قائم کریں جو بڑے نشانوں تک پہنچنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔
۵ ایک کامیاب نوجوان: جب ۱۹ سالہ ٹونی نے یہوواہ کے گواہوں کے برانچ دفتر کا دورہ کِیا تو اُس کے دل میں بیتایل میں کام کرنے کی خواہش پیدا ہوئی۔ مگر اُس کا طرزِزندگی اچھا نہیں تھا اور نہ ہی اُس نے ابھی تک خود کو خدا کے لئے مخصوص کِیا تھا۔ ٹونی نے اپنی زندگی یہوواہ کی مرضی کے مطابق گزارنے اور بپتسمہ لینے کا نشانہ قائم کِیا۔ جب اُس نے یہ نشانہ حاصل کر لیا تو اس نے پہلے امدادی پائنیر خدمت اور پھر باقاعدہ پائنیر خدمت شروع کر دی۔ اُس نے کیلنڈر پر اُن تاریخوں پر بھی نشان لگا لیا جب سے وہ یہ کام شروع کرنا چاہتا تھا۔ ذرا اُس خوشی کا تصور کریں جب کچھ عرصہ پائنیر خدمت کرنے کے بعد اُسے بیتایل میں خدمت کرنے کی دعوت دی گئی!
۶ آپ بھی بادشاہتی کاموں کو پہلا درجہ دینے سے اپنے روحانی نشانوں تک پہنچ سکتے ہیں۔ دُعا میں ’اپنے سب کاموں‘ کی بابت یہوواہ خدا کو بتائیں اور مستعدی کے ساتھ اِن تک پہنچنے کی کوشش کریں۔—امثا ۱۶:۳؛ ۲۱:۵۔
[مطالعے کے سوالات]
۱. بعض مسیحی نوجوان کونسے روحانی نشانے رکھتے ہیں؟
۲. روحانی نشانے حاصل کرنے میں کیا چیز آپ کی مدد کر سکتی ہے؟
۳. چند ایسے چھوٹے نشانے بتائیں جو ایک شخص کو بپتسمہ لینے میں مدد دے سکتے ہیں؟
۴. ایک مسیحی بیتایل یا مشنری خدمت جیسے بڑے نشانوں تک پہنچنے کے لئے کونسے چھوٹے نشانے قائم کر سکتا ہے؟
۵. چھوٹے نشانے قائم کرنے سے کیسے ایک بھائی کو بیتایل خدمت کے نشانے تک پہنچنے میں مدد ملی؟
۶. روحانی نشانوں کو حاصل کرنے میں کیا چیز آپ کی مدد کر سکتی ہے؟