اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے دسمبر: کتاب عظیمترین انسان جو کبھی ہو گزرا۔ جنوری اور فروری: بروشر ”دیکھو! مَیں سب چیزوں کو نیا بنا دیتا ہوں“ یا آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں! نیز یہوواہ کے گواہ کون ہیں؟—وہ کیا ایمان رکھتے ہیں؟ اس بروشر کو واپسی ملاقات اور میگزین روٹ پر پیش کِیا جا سکتا ہے۔ مارچ: کتاب علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔
▪ سن ۲۰۰۶ کے میموریل کے دعوتنامے مقامی زبان میں بہت جلد ہر کلیسیا کو بھیج دئے جائیں گے۔ اگر آپکے علاقے میں دیگر زبانیں بولی جاتی ہیں اور آپ اُن زبانوں میں رسد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ان کے لئے لٹریچر ریکوسٹ فارم (ایس-۱۴) پر جلدازجلد درخواست بھیجیں۔ براہِمہربانی صرف انہی زبانوں کیلئے درخواست بھیجیں جو آپکے علاقے کیلئے ضروری ہیں۔
▪ براہِمہربانی توجہ فرمائیں سن ۲۰۰۷ میں میموریل کی تقریب ۲ اپریل، بروز سوموار غروبِآفتاب کے بعد منعقد ہوگی۔ یہ اطلاع اِسلئے پہلے سے دی جا رہی ہے تاکہ جہاں مختلف کلیسیائیں ایک ہی کنگڈم ہال استعمال کرتی ہیں یا اگر ہال دستیاب نہیں تو بھائی کوئی دوسرا مناسب ہال تلاش کرنے کیلئے ضروری انتظامات کر سکیں۔ ایسی صورت میں بزرگوں کو ہال کی انتظامیہ کیساتھ یہ بات طے کر لینی چاہئے کہ اُس دن عمارت میں دیگر سرگرمیوں کے باعث کوئی خلل پیدا نہ ہو تاکہ میموریل کی تقریب شائستگی اور قرینے سے منعقد کی جا سکے۔
▪ میموریل کی اہمیت کے پیشِنظر، بزرگوں کی جماعت کو باری باری تقریر دینے یا ہر سال ایک ہی بھائی کو استعمال کرنے کی بجائے زیادہ لائق بزرگ کو تقریر پیش کرنے کیلئے منتخب کرنا چاہئے۔ اگر کلیسیا میں کوئی ممسوح بزرگ تقریر پیش کرنے کے لائق ہے تو اُسی کا انتخاب کِیا جانا چاہئے۔