یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 12/‏05 ص.‏ 4
  • کیا آپکا بچہ بڑوں کی طرح پُختہ فیصلہ کر سکتا ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا آپکا بچہ بڑوں کی طرح پُختہ فیصلہ کر سکتا ہے؟‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • ملتا جلتا مواد
  • آپکو ویڈیو ”‏نو بلڈ—‏میڈیسن میٹس دی چیلنج“‏ ضرور دیکھنی چاہئے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
خدم 12/‏05 ص.‏ 4

کیا آپکا بچہ بڑوں کی طرح پُختہ فیصلہ کر سکتا ہے؟‏

۱.‏ نوعمر گواہ بچوں نے خون کے استعمال کے سلسلے میں کونسا اہم مؤقف اختیار کِیا ہے؟ ایک مثال پیش کریں۔‏

۱ یہ کس سلسلے میں بڑوں کی طرح پُختہ فیصلہ کرنے کی بات کی جا رہی ہے؟ یہ انتقالِ‌خون کی بابت فیصلہ ہے۔ جیساکہ مینارِنگہبانی نومبر ۱۹۹۱ کے مضمون ”‏جسطرح یہوواہ سے تعلیم پائی ہے اسی طرح چلیں“‏ میں بیان کِیا گیا کہ یہوواہ کے گواہوں کے بچوں کو اپنی خواہش کا اظہار کرنے کیلئے ایک اہم مؤقف اختیار کرنا پڑا۔ خون کے سلسلے میں خدا کا حکم ماننا اُن کیلئے بھی اُتنا ہی اہم ہے جتنا اُنکے والدین کیلئے۔ کیا آپکے نابالغ بچوں سے بھی اِسی بات کا تقاضا کِیا جاتا ہے؟‏

۲.‏ ایک عدالت نے انتقالِ‌خون سے انکار کرنے والے بچے کے سلسلے میں کس قانون کا اطلاق کِیا، مسیحی والدین اور اُنکے نابالغ بچے اس سے کیا سیکھتے ہیں؟‏

۲ اسکی بابت قانون کیا کہتا ہے؟‏ ریاستہائے‌متحدہ کی ریاست ایلینوئس کی سپریم کورٹ نے ایک ۱۷ سالہ بہن کے مقدمہ پر نظرثانی کرتے ہوئے حکم دیا:‏ ”‏اگر یہ بات واضح اور قابلِ‌یقین ہے کہ ایک نابالغ اپنے اعمال کے نتائج کو سمجھنے اور ایک بالغ جیسی بصیرت کو عمل میں لانے کیلئے پُختہ‌کار ہے توپھر نوعمر کا عقیدہ اُسے طبّی علاج قبول کرنے اور اس سے انکار کرنے کے عمومی قانون کا حق دیتا ہے۔“‏ اس بات کا اندازہ لگانے کیلئے کہ آیا ایک نابالغ اپنا فیصلہ کرنے کیلئے پُختہ‌کار ہے، ڈاکٹر یا سرکاری اہلکار مریض کا انٹرویو لے سکتے ہیں تاکہ وہ خون سے انکار کرنے کے اپنے مؤقف کو بیان کر سکے۔ بچے کو اپنی بیماری کی سنگینی اور علاج‌معالجے کے انتخاب کے نتائج کی اہمیت کو بھی سمجھنا چاہئے۔ اسکے علاوہ، اُسے خون کی بابت خدائی شرع کے بارے میں اپنے مذہبی عقیدے کا واضح اظہار بھی کرنا چاہئے۔‏

۳.‏ والدین کو کن سوالوں پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے، اور کیوں؟‏

۳ آپکا بچہ کیا کہے گا؟‏ کیا آپکے بچے خون کی بابت خدائی شرع کے بارے میں بات‌چیت کر سکتے ہیں؟ کیا وہ پورے دل سے ”‏لہو .‏ .‏ .‏ سے پرہیز“‏ کرنے کے خدائی حکم پر ایمان رکھتے ہیں؟ (‏اعما ۱۵:‏۲۹؛‏ ۲۱:‏۲۵‏)‏ کیا وہ پاک صحائف سے اپنے ایمان کا واضح اظہار کر سکتے ہیں؟ اگر ایک ڈاکٹر یہ کہے کہ اُنکی زندگی خطرے میں ہے اور اُنکے والدین بھی وہاں موجود نہ ہوں تو کیا وہ دلیری سے خون سے انکار کے سلسلے میں اپنے پُختہ فیصلے کا دفاع کریں گے؟ لہٰذا، جب ”‏سب کیلئے وقت اور حادثہ ہے“‏ توپھر آپ اپنے بچے کو کیسے غیرمتوقع صورتحال میں راستی برقرار رکھنے کیلئے تیار کر سکتے ہیں؟—‏واعظ ۹:‏۱۱؛‏ افس ۶:‏۴‏۔‏

۴، ۵.‏ (‏ا)‏ والدین کو کونسی ذمہ‌داری سونپی گئی ہے اور وہ اِسے کیسے پورا کر سکتے ہیں؟ (‏ب)‏ والدین کی مدد کیلئے کونسی فراہمیاں دستیاب ہیں؟‏

۴ اَے اولاد والو!‏ آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏ آپکو اپنے بچوں کو خون کی بابت خدا کے نظریے کی تعلیم دینے کی ذمہ‌داری سونپی گئی ہے۔ (‏۲-‏تیم ۳:‏۱۴، ۱۵‏)‏ اس سلسلے میں ریزننگ بُک کی واضح معلومات اپریل ۲۰۰۱ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں شائع کی گئی ہے۔ اپنے خاندان کیساتھ اسکا گہرا مطالعہ کریں۔ صفحہ ۱۰ پر ”‏اگر کوئی کہتا ہے—‏“‏ کے حصے کو استعمال کرتے ہوئے اپنے بچوں کیساتھ اسکی مشق کریں تاکہ وہ واضح طور پر یہ بیان کر سکیں کہ وہ کیا ایمان رکھتے ہیں اور کیوں۔ (‏۱-‏پطر ۳:‏۱۵‏)‏ ہمیں خون کے موضوع پر مزید معلومات بروشر ہاؤ کین بلڈ سیو یور لائف؟‏ اور مینارِنگہبانی جون ۱۵، ۲۰۰۴ کے صفحہ ۱۴-‏۲۴ پر مل سکتی ہے۔ اسکے علاوہ، ٹرانسفیوژن-‏آلٹرنیٹو ہیلتھ کیئر—‏میٹنگ پیشنٹ نیڈز اینڈ رائٹس اور نو بلڈ—‏میڈیسنز میٹیس دی چیلنج ویڈیوز اب ٹرانسفیوژن آلٹرنیٹو—‏ڈاکومنٹری سیریز کے نام سے ڈی‌وی‌ڈی پر بھی دستیاب ہیں۔ یہ خون سے پاک ادویات اور سرجری کے مؤثر اور موزوں ہونے کے متعلق قائل کرنے والی معلومات فراہم کرتی ہیں۔ کیا آپکے خاندان نے حال ہی میں ان ویڈیوز کو دیکھا اور ان پر بات‌چیت کی ہے؟‏

۵ خون کے سلسلے میں اپنے بچوں کی ”‏خدا کی نیک اور پسندیدہ اور کامل مرضی“‏ جاننے کیلئے مدد کریں۔ اسطرح وہ ایک پُختہ فیصلہ کر سکتے ہیں جس پر یہوواہ کی برکت ہوگی۔—‏روم ۱۲:‏۲‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں