کیا آپ ایک باقاعدہ بادشاہتی مُناد ہیں؟
۱ ہم سب کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ پاکستان نے اگست ۲۰۰۴ میں ۸۲۶ مبشروں کی تعداد حاصل کر لی جو ہماری اب تک کی انتہائی تعداد ہے۔ واقعی، یہ ایک متحد اور پُرعزم کوشش ہے! بدیہی طور پر، اسکے بعد کے مہینوں کی ۷۰۹ کی ماہانہ اوسط سے ظاہر ہوتا ہے کہ ۷ میں سے ۱ مبشر نے ہر مہینے خدمتگزاری میں حصہ لینے کی رپورٹ نہیں ڈالی۔ اسکا مطلب ہوا کہ بعض مبشروں کو بادشاہت کے باقاعدہ مُناد بننے میں مشکل کا سامنا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ مندرجہذیل حوصلہافزائی اس مسئلے کو حل کرنے میں مفید ثابت ہوگی۔
۲ اس شرف کی قدر کریں: ہمیں دوسروں تک بادشاہتی خوشخبری پہنچانے میں حصہ لینے کے شرف کیلئے گہری قدردانی دکھانی چاہئے۔ اس کارگزاری سے یہوواہ کا دل شاد ہوتا ہے اور زندگی کا علم حاصل کرنے میں خلوصدل لوگوں کی مدد ہوتی ہے۔ (امثا ۲۷:۱۱؛ ۱-تیم ۴:۱۶) باقاعدگی سے گواہی دینا خدمتگزاری میں ہمارے تجربے کو بڑھاتا ہے اور نتیجتاً ہمارے اندر خوشی اور تکمیل کا احساس پیدا کرتا ہے۔
۳ کارگزاری کی رپورٹ دیں: میدانی خدمت میں حصہ لینے والے بعض افراد وقت پر اپنی کارگزاری کی رپورٹ دینے میں لاپرواہی کرتے ہیں۔ ہمیں کبھی بھی یہ محسوس نہیں کرنا چاہئے کہ ہماری کوشش رپورٹ دینے کے قابل نہیں تھی۔ (مقابلہ کریں مرقس ۱۲:۴۱-۴۴۔) ہمیں اپنی تمام کارگزاری کی رپورٹ ضرور دینی چاہئے! گھر پر خدمتگزاری میں صرف کئے جانے والے وقت کو ریکارڈ کرنے کا کوئی طریقہ جیساکہ کیلنڈر کا استعمال مہینے کے آخر پر درست رپورٹ لکھنے میں مسلسل یاددہانی کا کام دے گا۔
۴ ضروری مدد پیش کریں: ایسے افراد کی مدد کیلئے مقامی بندوبست کو بہتر بنایا جا سکتا ہے جنہیں خدمتگزاری میں باقاعدہ حصہ لینے کیلئے مدد کی ضرورت ہے۔ کلیسیائی سیکرٹری اور کتابی مطالعہ کے نگہبان کو تجربہکار مبشروں کی مدد کرنے کا انتظام کرنا چاہئے۔ اگر آپکے بچے یا دیگر بائبل طالبعلم غیربپتسمہیافتہ مبشر ہیں تو اُنہیں ہر مہینے اپنی کارگزاری کی رپورٹ لکھنے کی تربیت دیں۔
۵ اکتوبر ۱، ۱۹۹۷ کے واچٹاور میں موجود میری کہانی میری زبانی، ”یہوواہ کی خدمت میں ایک طویل زندگی کیلئے شکرگزاری“ کو یاد کریں۔ ناروے، مڈلن کی بہن اوٹیلی ۱۹۲۱ میں اپنے بپتسمہ سے قبل خوشخبری کی باقاعدہ مبشر بنی۔ چھہتر سال بعد، ۹۹ سال کی عمر میں اُس نے کہا: ”مَیں خوش ہوں کہ میرے لئے ابھی تک باقاعدہ مبشر رہنا ممکن ہے۔“ یہوواہ کے تمام خادموں کیلئے کیا ہی قابلِتقلید عمدہ رُجحان!