یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏05 ص.‏ 2
  • خدمتی اجلاس کا شیڈول

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدمتی اجلاس کا شیڈول
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • ذیلی عنوان
  • ہفتہ شروع از مئی ۹
  • ہفتہ شروع از مئی ۱۶
  • ہفتہ شروع از مئی ۲۳
  • ہفتہ شروع از مئی ۳۰
  • ہفتہ شروع از جون ۶
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
خدم 5/‏05 ص.‏ 2

خدمتی اجلاس کا شیڈول

ہفتہ شروع از مئی ۹

گیت ۱۱۳

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ مینارِنگہبانی مئی ۱۵ اور جاگو!‏ اپریل-‏جون پیش کرنے کیلئے آخری صفحہ کی تجاویز (‏اگر آپکے علاقے کیلئے موزوں ہیں)‏ استعمال کرتے ہوئے مظاہرے کرائیں۔ دیگر عملی پیشکشیں بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔ ایک پیشکش میں سفر کے دوران رسالے پیش کرتے ہوئے دکھائیں۔‏

۱۵ منٹ:‏دل تک پہنچنے کیلئے خدا کے کلام کو استعمال کریں۔ یہ تقریر فروری ۱، ۲۰۰۵ کے مینارِنگہبانی‏، صفحہ ۲۸-‏۳۱ پر مشتمل ہے۔ اس بات کو واضح کریں کہ یسوع نے صحائف کو استعمال کرتے ہوئے پطرس کی کیسے مدد کی۔ اس بات پر بھی بات‌چیت کریں کہ جب ہمیں اپنی، اپنے بچوں یا اپنے بائبل طالبعلموں کی سوچ اور احساسات کو تبدیل کرنے کی ضرورت پڑتی ہے تو ہم یسوع مسیح کے نمونے کی نقل کیسے کر سکتے ہیں۔‏

۲۰ منٹ:‏‏”‏خاندان کیلئے ایک عملی شیڈول بنائیں۔“‏ ایک منٹ سے بھی کم تمہید کے بعد صفحہ ۶ پر موجود شیڈول کی اہمیت واضح کریں اور خالی شیڈول کو پُر کرنے کے بارے میں بتائیں۔ ”‏خاندان کا شیڈول—‏کلیسیائی اجلاس“‏ کے تحت عنوان پر سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔ سامعین کو اس بات پر تبصرہ کرنے کی دعوت دیں کہ وہ کیسے دیگر کاموں کو کلیسیائی اجلاسوں پر اثرانداز ہونے نہیں دیتے۔ اگلے ہفتے خاندانی شیڈول کے دیگر پہلوؤں پر مزید بات‌چیت کی جائے گی۔‏

گیت ۱۲۰ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از مئی ۱۶

گیت ۱۳۵

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔‏

۱۵ منٹ:‏‏”‏خاندان کا شیڈول—‏خاندان کیساتھ منادی۔“‏a سامعین کو دعوت دیں کہ وہ خاندان کے طور پر ملکر باقاعدہ منادی کے فوائد کے بارے میں بتائیں۔‏

۲۰ منٹ:‏‏”‏ترقی‌پسند بائبل مطالعے کرانا—‏حصہ ۹۔“‏b دوسرے پیراگراف پر بات‌چیت کرتے ہوئے دسمبر ۲۰۰۴ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۶ پر دئے گئے ایک یا دو نکات بیان کریں۔ مختصراً بائبل مطالعے کا مظاہرہ کرائیں۔ تقاضا بروشر کا سبق نمبر ۲ ختم ہونے کے بعد مطالعہ کرانے والا طالبعلم سے پوچھتا ہے:‏ ”‏آپ اپنے دوست کو کیسے بتائیں گے کہ خدا کا نام کیا ہے؟“‏ طالبعلم واضح کرتا ہے کہ وہ زبور ۸۳:‏۱۸ کو کیسے استعمال کرے گا۔ اسکے بعد مطالعہ کرانے والا اسے شاباش دیتا ہے۔‏

گیت ۱۴۳ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از مئی ۲۳

گیت ۱۶۵

۱۲ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ اور سوسائٹی کی طرف سے عطیات کے تصدیق ناموں کا ذکر کریں۔ مینارِنگہبانی جون ۱ اور جاگو!‏ اپریل-‏جون پیش کرنے کے لئے آخری صفحہ کی تجاویز (‏اگر آپکے علاقے کے لئے موزوں ہیں)‏ استعمال کرتے ہوئے مظاہرہ کرائیں۔ دیگر عملی پیشکشیں بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔‏

۱۸ منٹ:‏‏”‏یہوواہ کا دن نزدیک ہے۔“‏c اس حصے کو تیار کرتے وقت دانی‌ایل کی نبوّت کتاب کے صفحہ ۵۹، پیراگراف ۲۸ کا مطالعہ کریں۔‏

۱۵ منٹ:‏‏”‏خاندان کا شیڈول—‏خاندانی مطالعہ۔“‏d پہلے سے ایک یا دو مبشروں کو تبصرے کیلئے تیار کریں کہ وہ خاندانی مطالعے کا شیڈول کیسے بناتے ہیں اور اسے باقاعدہ جاری رکھنے کیلئے کونسی کوشش درکار ہے۔‏

گیت ۱۶۹ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از مئی ۳۰

گیت ۱۸۷

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ مبشروں کو مئی کی خدمتی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔ جون کی لٹریچر پیشکش کے بارے میں بتائیں۔ حالیہ شماروں میں سے دلچسپ نکات پر بات‌چیت کریں۔ جنوری ۲۰۰۵ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں سے ایک یا دو منتخب تجاویز (‏اگر آپکے علاقے کیلئے موزوں ہیں)‏ کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرہ کرائیں۔ دیگر عملی پیشکشیں بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔‏

۲۰ منٹ:‏‏”‏خاندان کا شیڈول—‏روزانہ کی آیت۔“‏e سامعین کو تبصرہ کرنے کی دعوت دیں کہ انکے خاندان نے ملکر روزانہ کی آیت پڑھنے اور اس پر غوروخوض کرنے سے کیسے فائدہ اُٹھایا ہے اور اس سلسلے میں اُنہوں نے کس شیڈول کو مفید پایا ہے۔‏

۱۵ منٹ:‏ مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں میں میدانی خدمت کے دوران پیش آنے والے حوصلہ‌افزا تجربات بیان کریں یا انکی کردارنگاری کریں۔ پہلے سے ایک یا دو مبشروں کو تبصرہ کرنے کیلئے تیار کریں کہ اُنہوں نے یسوع مسیح کی موت کی یادگار کے مہینوں میں اپنی خدمتگزاری کو بہتر بنانے کیلئے کیا کوششیں کی ہیں اور اسکے بدلے میں انہیں کون سی برکات ملی ہیں۔‏

گیت ۱۹۵ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از جون ۶

گیت ۲۲۲

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔‏

۱۵ منٹ:‏ مقامی ضروریات۔‏

۲۰ منٹ:‏‏”‏اپنے میگزین روٹ کی دلچسپی کو اُبھارنا۔“‏f پیراگراف ۳ پر بات‌چیت کرتے ہوئے ریزننگ بُک کے صفحہ ۲۲۷-‏۲۳۲ پر توجہ دلائیں۔ (‏یہ مواد اُردو میں ہماری بادشاہتی خدمتگزاری برائے ماہ اکتوبر ۲۰۰۲ میں دستیاب ہے۔)‏ یہ مواد ایک صحیفے پر مشتمل کئی پیشکشیں تیار کرنے میں مدد دے سکتا ہے کہ خدا کی بادشاہت کیا کچھ انجام دے گی۔ ایک مظاہرہ کرائیں کہ ایک مبشر اپنے میگزین روٹ پر کیسے ایک صحیفے پر بات‌چیت کرتا ہے۔ مبشر کو مختصراً صحیفے پر بات‌چیت کرنا اور اسکا اطلاق کرنا سیکھنا چاہئے تاکہ صاحبِ‌خانہ اسے درست طور پر سمجھ سکے اور اپنی زندگی میں اسکی اہمیت کو جان سکے۔‏

گیت ۲۷ اور اختتامی دُعا۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

c تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

d تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

e تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

f تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں