خدمتگزاری میں رسالوں کا بھرپور استعمال کریں
۱، ۲. مینارِنگہبانی اور جاگو! کیسے لوگوں کی زندگیوں پر اثرانداز ہوئے ہیں؟
۱ ”آج تک مَیں نے جتنے بھی رسالے پڑھے ہیں اُن میں سے یہ سب سے زیادہ دلچسپ، بروقت اور حوصلہافزا ہے۔“ ایسے تبصرے ظاہر کرتے ہیں کہ پوری دُنیا میں قاری مینارِنگہبانی اور جاگو! کی بابت کیسا محسوس کرتے ہیں۔ واقعی، ہمارے رسالے ”سب آدمیوں تک“ خوشخبری پہنچانے کیلئے بہت زیادہ قدروقیمت کے حامل ہیں۔—۱- تیم ۲:۴۔
۲ ایک کاروباری شخص نے اپنی دلچسپی کے موضوع پر جاگو! رسالے کی ایک کاپی حاصل کی۔ بعدازاں، اُس نے اسکے ساتھی رسالے مینارِنگہبانی کو بھی پڑھا جسکے ایک موضوع نے اُسے عقیدۂتثلیث کی جانچ کرنے کی تحریک دی جسے وہ ساری زندگی مانتا رہا تھا۔ اِس سے اُسکی دلچسپی اَور زیادہ بڑھ گئی۔ چھ ماہ بعد اُس نے بپتسمہ لے لیا۔ ایک اَور شخص باقاعدگی سے رسالے حاصل کرتا تھا لیکن کبھی پڑھتا نہیں تھا۔ اسکے برعکس، اُس کی بیوی جو گواہوں کو پسند نہیں کرتی تھی لیکن رسالوں کو پڑھتی تھی جو اسکا شوہر لیتا تھا۔ بائبل کے اس وعدے نے اُس کے دل پر گہرا اثر کِیا کہ راستباز لوگ زمینی فردوس میں رہینگے۔ وقت آنے پر، وہ اور اُس کا بیٹا اور اُس کی چھوٹی بہن یہوواہ کے خادم بن گئے۔
۳. دونوں رسالوں کو ایک سیٹ کے طور پر پیش کرنا کیوں فائدہمند ہے؟
۳ رسالوں کا سیٹ پیش کریں: متذکرہ مثالیں ظاہر کرتی ہیں کہ ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ کون ہمارے رسالے پڑھیگا یا کونسا نکتہ کس کی دلچسپی کو اُبھاریگا۔ (واعظ ۱۱:۶) اگرچہ ہم عموماً اپنی پیشکش میں کسی ایک رسالے کو نمایاں کرتے ہیں توبھی مینارِنگہبانی اور جاگو! کو ایک سیٹ کے طور پر پیش کرنا بہتر ہے۔ بعض صورتوں میں، کسی شخص کو رسالوں کے مختلف شمارے پیش کرنا بھی موزوں ہوگا۔
۴. ہم رسالے پیش کرنے کا شیڈول کیسے بنا سکتے ہیں؟
۴ ہفتے میں کسی ایک دن رسالے پیش کرنا فائدہمند ہے۔ اِسلئے یہوواہ کے گواہوں کے ۲۰۰۵ کے کیلنڈر پر ہفتہ کے دن کو ”رسالوں کا دن“ لکھا گیا ہے۔ تاہم، مقامی اور ذاتی حالات کی بِنا پر کسی دوسرے دن کو رسالوں کا دن مقرر کِیا جا سکتا ہے۔ کیا یہ بات آپکے ہفتہوار شیڈول میں شامل ہے؟
۵. ہمیں رسالے پیش کرنے کے کن مواقع سے فائدہ اُٹھانا چاہئے اور ایسا کرنے کیلئے کیا چیز ہماری مدد کر سکتی ہے؟
۵ ذاتی نشانہ قائم کریں: رسالے پیش کرنے کیلئے ذاتی طور پر ہر مہینے مخصوص تعداد میں رسالے پیش کرنے کا نشانہ مددگار ہو سکتا ہے۔ کیا آپ کسی شخص کو ہر مہینے باقاعدگی سے رسالے پہنچاتے ہیں؟ کیا آپ خدمتگزاری میں ملنے والے لوگوں کو رسالے پیش کرتے ہیں؟ کیا آپ گلیکوچوں، کاروباری علاقوں اور عوامی جگہوں پر رسالے پیش کر سکتے ہیں؟ کیا آپ دورانِسفر، خریداری کرتے وقت اور کسی سے ملاقات کے وقت اپنے پاس رسالے رکھتے ہیں؟ دوسروں کی مینارِنگہبانی اور جاگو! سے مستفید ہونے میں مدد کرنے کے ہر موقع سے فائدہ اُٹھائیں۔
۶ ہم پُرانے رسالوں کو بہتر طور پر کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟
۶ ہم اپنی کلیسیا میں یا گھر میں موجود پُرانے شمارے پیش کرنے کا بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔ اگر رسالے شائع ہونے کی تاریخ سے ایک یا دو ماہ بعد تک پڑے رہتے ہیں تو اس سے ان میں درج معلومات پُرانی نہیں ہوتیں بلکہ وہ اب بھی بہت اہم ہیں۔ انکو دلچسپی رکھنے والے اشخاص تک ضرور پہنچائیں۔ لاکھوں لوگوں کیلئے مینارِنگہبانی اور جاگو! رسالے ”باموقع باتیں“ ہیں۔ (امثا ۲۵:۱۱) آئیے ہم رسالوں کو استعمال کرتے ہوئے مزید لاکھوں لوگوں کی یہوواہ خدا کو جاننے اور اسکی خدمت کرنے میں مدد کریں۔