اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے فروری: عظیمترین انسان جو کبھی ہو گزرا۔ مارچ: جاگتے رہو! اگر کوئی شخص حقیقی دلچسپی دکھاتا ہے تو بائبل مطالعہ شروع کرنے کے ارادے سے علم کی کتاب متعارف کرائیں۔ اپریل اور مئی: مینارِنگہبانی اور جاگو! کی انفرادی کاپیاں پیش کریں
▪ صدارتی نگہبان یا اسکی طرف سے نامزد کسی شخص کو یکم مارچ یا اسکے فوراً بعد کلیسیا کے حسابات کی جانچپڑتال کرنی چاہئے۔ اگر تعمیراتی کام یا مرمت وغیرہ کیلئے الگ اکاؤنٹ ہے تو اسکی جانچپڑتال کرنے کا بھی بندوبست کِیا جانا چاہئے۔ جب یہ جانچپڑتال مکمل ہو جائے تو اگلے ماہ کی حسابی رپورٹ کیساتھ کلیسیا کے سامنے اسکا اعلان کریں۔
▪ سیکرٹری اور خدمتی نگہبان کو تمام ریگولر پائینروں کی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہئے۔ اگر کسی کو اپنے گھنٹے پورے کرنے میں مشکل پیش آ رہی ہے تو بزرگوں کو مدد کا بندوبست کرنا چاہئے۔ تجاویز کیلئے سالانہ خطوط ایس-۲۰۱ پر نظرثانی کریں۔
▪ سن ۲۰۰۵ میں یسوع کی موت کی یادگار کے موسم میں خاص عوامی تقریر کا عنوان ہوگا ”یسوع نے اذیت اور موت کا دُکھ کیوں سہا؟“
▪ سب کو مارچ ۲۰ بروز اتوار عوامی اجلاس پر ضرور حاضر ہونا چاہئے۔ اس اجلاس پر ایک خاص فراہمی کے بارے میں اعلان کِیا جائیگا جو تمام مبشروں کیلئے دستیاب ہوگی۔
▪ ٹرانسلیشن آفس لٹریچر کیلئے مبشروں کی انفرادی درخواستوں کو پورا نہیں کرتا۔ صدارتی نگہبان کو ہر مہینے لٹریچر درخواست بھیجنے سے پہلے کلیسیا میں اعلان کرانا چاہئے تاکہ ذاتی لٹریچر حاصل کرنے والے تمام اشخاص لٹریچر کی دیکھبھال کرنے والے بھائی کو مطلع کر سکیں۔ براہِمہربانی اس بات کا خیال رکھیں کہ کونسی مطبوعات سپیشل ریکوسٹ آئٹم ہیں۔
▪ ہم آپکو مطلع کرکے خوش ہیں کہ یکم نومبر، ۲۰۰۴ سے دو نئی کلیسیائیں قائم کی گئی ہیں۔ ان دونوں کلیسیاؤں کے نام ڈرگ روڈ کراچی کلیسیا اور گلبرگ لاہور کلیسیا ہیں۔ سینٹرل کلیسیا کراچی کا نام تبدیل کرکے گلشن کراچی کلیسیا رکھا گیا ہے۔ ہم اپنے خدا یہوواہ کے شکرگزار ہیں جو پاکستان میں مبشروں کی سخت محنت کو برکت دے رہا ہے۔