خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از نومبر ۸
گیت ۱۳۵
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ بروشر جاگتے رہو! کی تقسیم کے سلسلے میں خاص مہم نومبر ۱۴ کو مکمل ہو جائیگی۔ اسکے بعد ہم بائبل کہانیوں کی میری کتاب اور تقاضا بروشر پیش کرینگے۔
۱۵ منٹ: خدمتی اجلاس سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں۔ آور منسٹری بُک کے صفحہ ۷۱، ۷۲ سے سامعین کیساتھ باتچیت۔ خدمتی اجلاس کن پانچ حلقوں میں مسیحی خادموں کے طور پر بہتری لانے میں ہماری مدد کرتا ہے؟ حالیہ مہینوں کے پروگرام سے مثالیں پیش کریں۔ پہلے سے تیاری کرنے کے کیا فوائد ہیں؟ ہمیں اس اجلاس پر باقاعدگی کیساتھ کیوں حاضر ہونا چاہئے؟ اس اجلاس کے سلسلے میں بائبل میں کونسی مثال پائی جاتی ہے؟
۲۰ منٹ:”یاد رکھیں کہ وقت بہت کم رہ گیا ہے!“a مینارِنگہبانی جنوری ۱۵، ۲۰۰۰ صفحہ ۱۲، ۱۳ سے تبصرہجات شامل کریں۔
گیت ۱۴۳ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از نومبر ۱۵
گیت ۱۶۵
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ اگر صفحہ ۴ کی تجاویز آپکے علاقے کیلئے موزوں ہیں تو انکو استعمال کرتے ہوئے نومبر ۱۵ کے مینارِنگہبانی اور جولائی-ستمبر کے جاگو! کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔ اسطرح کی دیگر پیشکشیں بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔
۱۵ منٹ: کیا آپ جانتے ہیں کہ دینے سے خوشی حاصل ہوتی ہے؟ نومبر ۱، ۲۰۰۴ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۱۹-۲۳ کے مواد پر مبنی تقریر۔
۲۰ منٹ: نئے بروشر کو استعمال کرتے ہوئے دلچسپی پیدا کریں۔ خدمتی نگہبان کے ذریعے تقریر اور سامعین کیساتھ باتچیت۔ ہمیں ایسے تمام اشخاص کے پاس واپس جانے کی ضرورت ہے جنہوں نے جاگتے رہو! بروشر کی کاپی حاصل کی تھی تاکہ اُنکی دلچسپی کو بڑھایا جا سکے۔ بروشر کے صفحہ ۲ کی فہرستِمضامین کو استعمال کرتے ہوئے بروشر پر مختصراً نظرثانی کریں اور موٹے حروف میں لکھی گئی سرخیوں کو نمایاں کریں۔ اس مواد کو مختصر اور پُرمطلب واپسی ملاقات کیلئے استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر پہلی ملاقات پر صفحہ ۳، ۴ پر باتچیت کی گئی تھی تو واپسی ملاقات پر صفحہ ۵ کے عنوان ”کیا خدا دُنیا کی حالت کے بارے میں کچھ کریگا؟“ کو نمایاں کِیا جا سکتا ہے۔ واضح کریں کہ یہ کیسے کِیا جا سکتا ہے۔ دیگر سرخیوں پر بھی نظرثانی کریں جیسےکہ صفحہ ۶-۸ اور صفحہ ۱۷، ۱۸ پر ہیں یا پھر مقامی علاقے کیلئے موزوں دوسرے حصوں کو نمایاں کریں۔ کسی ایک سرخی کو استعمال کرتے ہوئے واپسی ملاقات کا مظاہرہ کرائیں۔ ایک یا دو صحائف پڑھے جا سکتے ہیں اور ان پر گفتگو کی جا سکتی ہے۔ پبلشر اگلی ملاقات کیلئے کسی دوسری سرخی کی طرف توجہ دلاتا ہے جس پر اگلی ملاقات پر باتچیت کی جا سکتی ہے۔
گیت ۱۶۹ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از نومبر ۲۲
گیت ۱۸۷
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔
۱۵ منٹ: مقامی ضروریات۔
۲۰ منٹ: نئے بروشر کو قبول کرنے والوں کیساتھ بائبل مطالعے شروع کرنا۔ خدمتی نگہبان کے ذریعے تقریر اور سامعین کیساتھ باتچیت۔ پچھلے خدمتی اجلاس پر پیش کئے جانے والے واپسی ملاقات کے مظاہرہ پر مختصراً نظرثانی کریں اور اُس سرخی کی طرف توجہ دلائیں جسکا اُس ملاقات پر ذکر کِیا گیا تھا۔ اگر ممکن ہو تو اُسی پبلشر سے جس نے پچھلے اجلاس پر مظاہرہ پیش کِیا تھا اگلی واپسی ملاقات کا مظاہرہ کرائیں۔ اس مرتبہ پبلشر نئے بروشر کا آخری صفحہ استعمال کرتے ہوئے بائبل مطالعے کی پیشکش کرتا ہے اور اگلی ملاقات پر تقاضا بروشر کے سبق ۱ پر باتچیت کرنے کا بندوبست بناتا ہے۔ سب کی حوصلہافزائی کریں کہ جاگتے رہو! بروشر کی کاپی قبول کرنے والے اشخاص کیساتھ بائبل مطالعہ شروع کریں۔
گیت ۱۹۵ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از نومبر ۲۹
گیت ۲۲۲
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ پبلشروں کو نومبر کی خدمتی رپورٹ ڈالنے کے لئے یاددہانی کرائیں۔ دسمبر ۱ کے مینارِنگہبانی اور اکتوبر-دسمبر کے جاگو! کی پیشکش کا مظاہرہ کرائیں۔
۱۰ منٹ: سوالی بکس۔ ایک بزرگ کے ذریعے تقریر۔
۲۵ منٹ:”ترقیپسند بائبل مطالعے کرانا حصہ ۳۔“b فراہمکردہ سوالات استعمال کریں۔ پیراگراف ۳ پر بات کرنے کے بعد تقاضا بروشر کے سبق ۵ اور پیراگراف ۱ سے بائبل مطالعہ کرانے کا مختصر مظاہرہ پیش کریں۔ مظاہرے میں ایسے ظاہر کریں گویا پیراگراف کی پڑھائی ہو چکی ہے اور سوال کا جواب دیا جا چکا ہے۔ کنڈکٹر اور طالبعلم ملکر یسعیاہ ۴۵:۱۸ اور واعظ ۱:۴ کو پڑھتے اور اُس پر باتچیت کرتے ہیں۔ کنڈکٹر طالبعلم کو زیرِبحث موضوع سے تعلق رکھنے والی آیات کی وضاحت کرنے کی تحریک دینے کیلئے آسان سوالات استعمال کرتا ہے۔
گیت ۱ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از دسمبر ۶
گیت ۳
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ دسمبر کیلئے ہماری پیشکش کی بابت بتائیں۔ ایک یا دو مظاہرے پیش کریں جنہیں عظیمترین انسان کتاب پیش کرنے کیلئے استعمال کِیا جا سکتا ہے۔
۲۰ منٹ:”کیا آپ دوسروں کی مدد کر سکتے ہیں؟“c ایک یا دو ایسے پبلشروں کے انٹرویو لیں جو دوسروں کی طرف سے حاصل ہونے والی مدد اور حوصلہافزائی کی قدر کرتے ہیں۔
۱۵ منٹ: مقامی تجربات۔ سامعین کو جاگتے رہو! بروشر تقسیم کرنے کے سلسلے میں واپسی ملاقاتیں کرنے سے حاصل ہونے والے خوشکُن تجربات بیان کرنے کی دعوت دیں۔ اس بات کا پہلے ہی سے بندوبست بنائیں کہ حاصل ہونے والے تجربات کی عملاً کردارنگاری کریں۔ اس خاص مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سب کو شاباش دیں۔
گیت ۴ اور اختتامی دُعا۔
[Footnotes]
a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
c تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔