اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے اگست: ۳۲ صفحات پر مشتمل مندرجہذیل بروشروں میں سے کوئی بھی استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟ زمین پر ابد تک زندگی کا لطف اٹھائیں! ”دیکھو! مَیں سب چیزوں کو نیا بنا رہا ہوں،“ مرنے پر ہمارے ساتھ کیا واقع ہوتا ہے؟ سب لوگوں کیلئے ایک کتاب، خدائی راہنمائی—ہمارے لئے فردوس کی راہ، یہوواہ کے گواہ کون ہیں؟ وہ کیا ایمان رکھتے ہیں؟ اور آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں ستمبر: خاندانی خوشی کا راز اکتوبر: مینارِنگہبانی اور جاگو! رسالے اور تقاضا بروشر نومبر: بائبل کہانیوں کی میری کتاب اور تقاضا بروشر۔
▪ صدارتی نگہبان یا اُسکی طرف سے مقررکردہ کسی شخص کو یکم ستمبر کو یا جتنی جلدی ممکن ہو سکے کلیسیائی حسابات کی جانچپڑتال کرنی چاہئے۔ جانچپڑتال ہو جانے کے بعد اگلی حسابی رپورٹ کے پڑھے جانے کے بعد کلیسیا کے سامنے اس کا اعلان کریں۔
▪ کلیسیاؤں کو اگلی لٹریچر درخواست پر ۲۰۰۵ کیلنڈر آف جیہوواز وٹنسز، (انگریزی) روزبروز کتابِمُقدس کی جانچ کرنا—۲۰۰۵ (اُردو اور انگریزی) اور ۲۰۰۵ ائیربُک آف جیہوواز وٹنسز (انگریزی) کی درخواست دے دینی چاہئے۔
▪ اگست ۳۱، ۲۰۰۴ تک یا پھر جتنی جلدی ممکن ہو اسٹاک میں موجود لٹریچر اور رسالوں کی سالانہ انوینٹری لے لینی چاہئے۔ یہ انونیٹری ہر مہینے لٹریچر کوارڈینیٹر کے ذریعے کی جانے والی لٹریچر کی اصل گنتی کی طرح ہی ہونی چاہئے اور کُل تعداد کو اِنوینٹری فارم (18-S) پر درج کِیا جانا چاہئے۔ ہر کلیسیا میں میگزین سرونٹ کے پاس سرِدست رسالوں کی کُل تعداد حاصل کی جا سکتی ہے۔ اِنوینٹری کلیسیائی سیکرٹری کی زیرِنگرانی کی جانی چاہئے۔ سیکرٹری اور صدارتی نگہبان فارم پر دستخط کریں گے۔ ہر کلیسیا کو تین لٹریچر اِنوینٹری فارم (18-S) ملیں گے۔ براہِمہربانی ستمبر ۶ یا اس سے پہلے اصل کاپی پاکستان ٹرانسلیشن آفس کو ارسال کر دیں۔ کاربن کاپی اپنی فائلز کے لئے رکھیں۔ تیسری کاپی ورک شیٹ کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہے۔