تھیوکریٹک منسٹری سکول کا اعادہ
مندرجہذیل سوالات ہفتہ شروع از جولائی ۵ تا اگست ۳۰، ۲۰۰۴ کے ہفتوں کے دوران مسیحی خدمتی سکول میں زبانی اعادہ کے تحت زیرِغور آئینگے۔ سکول اوورسئیر جولائی ۵ تا اگست ۳۰، ۲۰۰۴ تفویضات میں پیش کئے جانے والے مواد پر مبنی ۳۰ منٹ کا اعادہ کریگا۔ [نوٹ: جن سوالوں کیساتھ کوئی حوالہ نہیں دیا گیا اُنکے جواب تلاش کرنے کیلئے آپکو خود تحقیق کرنی ہوگی۔]
تقریری لیاقت
۱. ایک تقریر میں ربط کیسے قائم کِیا جا سکتا ہے؟ [۱، ایچٹی ص. ۵۳، پ. ۲]
۲. مواد کو معقول ترتیب دینے کیلئے ہمیں خود سے کیا پوچھنا چاہئے؟ [۲، ایچٹی ص. ۵۶، پ. ۱۴]
۳. خالی جگہ پُر کریں: لوگوں کو قائل کرنے کیلئے اپنے دلائل پیش کرنے سے پہلے ہمیں __________کرنی چاہئے۔ اسکے بعد، __________ کا حوالہ دیں۔ علاوہازیں، ہم __________ بھی پیش کر سکتے ہیں۔ [۴، ۵، ایچٹی ص. ۵۸-۶۰ پ. ۳، ۹، ۱۲]
۴. مشترکہ بنیاد کیسے قائم کی جاتی ہے؟ [۶، ایچٹی ص. ۶۰ پ. ۱۷]
۵. خالی جگہ پُر کریں: مفہوم پر زور دینے کا مطلب __________ کو پہچاننا اور پھر مناسب زور دینے سے __________۔ آواز کے اُتارچڑھاؤ سے مُراد __________ جو دلچسپی کو برقرار رکھنے اور مقرر کے طور پر آپکے ترقیپسندانہ خیالات اور جذبات کو ظاہر کرتا ہے۔ [۸، ۹، ایچٹی ص. ۶۳، ۶۴ پ. ۳، ۱۱]
تفویض نمبر ۱
۶. جن لوگوں کو ہم یسوع کی مانند تعلیم دینا چاہتے ہیں ہم اُن کیلئے کیسے محبت دکھا سکتے ہیں؟ [۱، م ۰۲ ۱۵/۸ ص. ۱۸، ۱۹ پ. ۱۳-۱۶]
۷. ”وقت کو غنیمت جانو“ سے کیا مُراد ہے اور ہم ایسا کیسے کر سکتے ہیں؟ (افسیوں ۵:۱۶) [۵، م ۰۲ ۱۵/۱۱ ص. ۲۳]
۸. صحائف یہ کیسے واضح کرتے ہیں کہ خدا کی نظر میں سب انسان برابر ہیں، نیز اس سے ہماری خدمتگزاری پر کیسا اثر پڑنا چاہئے؟ [۶، م ۰۲ ۱/۱ ص. ۵، ۷]
۹. خالق کے لاثانی نام، یہوواہ کی کیا اہمیت ہے؟ [۷، م ۰۲ ۱۵/۱ ص. ۵]
۱۰. کس چیز نے ہابل کی قربانی کو قائن کی قربانی سے ”افضل“ بنا دیا تھا نیز اپنی ”حمد کی قربانی“ کے سلسلے میں ہم اس سے کیا سبق سیکھ سکتے ہیں؟ (عبر ۱۱:۴؛ ۱۳:۱۵) [۸، م ۰۲ ۱۵/۱ ص. ۲۱ پ. ۶-۸]
ہفتہوار بائبل پڑھائی
۱۱. احبار ۱۸:۳ صحیح اور غلط کی بابت گمراہکُن مفہوم سے بچنے میں کیسے مدد دے سکتی ہے؟ (افس ۴:۱۷-۱۹) (۱، م ۰۲ ۱/۲ ص. ۲۹)
۱۲. نبوّتی طور پر اُن ”دو روٹیوں“ سے کس چیز کی تصویرکشی کی جاتی تھی جنہیں سردار کاہن ہفتوں کی عید (پنتِکُست) کے دوران ”ہلانے کی قربانی“ کے طور پر پیش کرتا تھا؟ (احبا ۲۳:۱۵-۱۷) [۲، م ۹۸ ۱/۱ ص. ۲۵، پ. ۲۱]
۱۳. حرامکاری کے معاملے میں جیسےکہ گنتی ۵ باب میں بیان کِیا گیا ہے کس مفہوم میں قصوروار عورت کی ”ران سڑ جائیگی“؟ (گن ۵:۲۷) [۵، ڈبلیو ۸۴ ۱۵/۴ ص. ۲۹]
۱۴. کس چیز نے مریم اور ہارون کو موسیٰ کی کوشی بیوی کی وجہ سے اُسکے خلاف بغاوت کرنے کی تحریک دی تھی؟ (گن ۱۲:۱)
۱۵. ’یہوواہ کا جنگنامہ‘ کیا تھا؟ (گن ۲۱:۱۴)