خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از جولائی ۱۲
گیت ۴
۱۲ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ صفحہ ۶ کی تجاویز استعمال کرتے ہوئے جولائی ۱۵ کے مینارِنگہبانی اور جولائی ۲۲ کے اویک! کی پیشکش کا مظاہرہ کرائیں۔ ایک پیشکش میں کسی شخص کو گلی کوچوں میں رسالہ پیش کرتے دکھائیں جو آپکی کی زبان روانی کیساتھ نہیں بولتا ہے۔
۱۸ منٹ: ”یہوواہ کے انصاف کی نقل کریں۔“a اگر وقت اجازت دے تو سامعین کو حوالہشُدہ صحائف پر تبصرہ کرنے کیلئے کہیں۔
۱۵ منٹ: ”کتاب دانیایل کی نبوّت کا مطالعہ کریں۔“ سوالاًجواباً باتچیت۔ مختصراً بیان کریں کہ ہم بائبل میں دانیایل کی کتاب کا مطالعہ کرنے سے کیسے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ (کتاب دانیایل کی نبوّت باب ۱، پیراگراف ۱۵-۱۷ کو دیکھیں۔) کلیسیائی کتابی مطالعہ پر باقاعدگی سے حاضر ہونے کیلئے سب کی حوصلہافزائی کریں۔
گیت ۱۶ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جولائی ۱۹
گیت ۸۱
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ روزانہ بائبل پڑھائی کرنے کے باقاعدہ پروگرام کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر باتچیت کریں حتیٰکہ جب موسمِگرم کی سرگرمیاں ہمارے عام معمول میں مداخلت بھی کرتی ہیں۔ اگست ۱۵، ۲۰۰۰ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۳۲ سے تبصرے شامل کریں۔
۱۵ منٹ: بائبل، قابلِاعتماد پیشینگوئیوں کی ایک کتاب۔ بروشر سب لوگوں کیلئے ایک کتاب کے صفحہ ۲۷ تا ۲۹ پر مبنی تقریر اور سامعین کیساتھ باتچیت۔ ہماری خدمتگزاری میں، ہم اکثر ایسے لوگوں سے ملتے ہیں جو مستقبل میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ بائبل قابلِاعتماد معلومات فراہم کرنے کے علاوہ فرمانبردار نسلِانسانی کیلئے روشن مستقبل کی خاکہکشی کرتی ہے۔ بعض بائبل پیشینگوئیوں پر غور کریں جو مستقبل کی بائبل پیشینگوئیوں پر اعتماد کو مضبوط کرتی ہیں۔ ایک پبلشر سے مختصراً مظاہرہ کرائیں کہ کیسے بائبل واقعات کو دلچسپی لینے والے ایک شخص کی مدد کیلئے استعمال کِیا جا سکتا ہے تاکہ بائبل پر اسکا اعتماد مضبوط ہو۔
۲۰ منٹ: ”ترقیپسند بائبل مطالعے کرانا“—حصہ اول۔ خدمتی نگہبان کی تقریر۔ پروکلیمرز کتاب کے صفحہ ۵۷۲ تا ۵۷۴ کے مواد پر سامعین سے تبصرے کرائیں اور جدید زمانے میں بائبل مطالعے کے کام کی تاریخ کی خاکہکشی کریں۔ آنے والے سلسلہوار مضامین کیلئے جوش کو بڑھائیں۔ جن موضوعات پر باتچیت کی جائیگی وہ کچھ اسطرح ہونگے کہ کیسے مطالعہ کرانے کی تیاری کی جائے، تیاری کرنے میں طالبعلم کی کیسے مدد کی جائے، کس حد تک مواد کا احاطہ کِیا جائے، طالبعلم کے سوالات کا جواب کسطرح دیا جائے، شروع کی دُعا کیسے کی جائے اور طالبعلم کی توجہ تنظیم پر کیسے دلائی جائے۔ سب کی حوصلہافزائی کریں کہ فراہم کی جانے والی تجاویز کا اطلاق کریں اور ان مضامین کو مستقبل کے استعمال کیلئے سنبھال کر رکھیں۔
گیت ۴۲ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جولائی ۲۶
گیت ۱۴۳
۱۲ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔ پبلشروں کو جولائی کی خدمتی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔ صفحہ ۶ کی تجاویز استعمال کرتے ہوئے مظاہرہ پیش کریں کہ اگست ۱ کے مینارِنگہبانی اور اگست ۸ کے اویک! کو کیسے پیش کِیا جا سکتا ہے۔ ہر مظاہرے میں قاطعِگفتگو ”آپ کیوں باربار آ جاتے ہیں؟“سے نپٹنے کیلئے ایک فرق طریقہ ظاہر کریں۔—دیکھیں ریزننگ کتاب صفحہ ۲۰۔
۸ منٹ: سوالی بکس۔ ایک بزرگ پیش کرے۔ سارے مضمون کو پڑھیں اور اس پر باتچیت کریں۔“
۲۵ منٹ: ”کاروباری علاقے میں کیسے منادی کریں۔“b کاروباری علاقے میں کام کرنے کیلئے مقامی انتظامات کا ذکر کریں۔ پیراگراف ۴، ۵ میں دو پیشکشوں کا مختصراً مظاہرہ کرائیں یا کوئی اَور پیشکش جو مقامی طور پر مؤثر رہی ہے۔ اگر وقت اجازت دے تو سامعین کو حوصلہافزا تجربات سنانے کی دعوت دیں جو انہیں کاروباری علاقے میں کام کرنے کے دوران حاصل ہوئے ہیں۔
گیت ۱۶۵ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از اگست ۲
گیت ۱۶۹
۸ منٹ: مقامی اعلانات۔
۲۲ منٹ: کیا آپ وجوہات دیتے ہیں؟ منسٹری سکول کتاب کے صفحہ ۲۵۴ پیراگراف ۱، ۲ پر مبنی باتچیت کریں۔ جب ہم میدانی خدمتگزاری میں اور پلیٹفارم سے صحائف کی وضاحت کرتے اور اسکا اطلاق کرتے ہیں محض کسی بات کا دعویٰ کرنے کی بجائے جو کچھ کہتے ہیں اسکی وجہ بیان کرنے سے ہماری تعلیم اور زیادہ مؤثر ہوگی۔ ریزننگ بُک یا دیگر کتابوں سے مثالیں استعمال کرتے ہوئے جو مقامی علاقے کیلئے موزوں ہیں ظاہر کریں کہ کیسے (۱) صحیفائی آیت میں کلیدی خیالات کو منتخب کرکے واضح کریں، (۲) سیاقوسباق یا اس موضوع پر بات کرنے والے دیگر صحیفے سے تائید کرنے ثبوت پیش کریں، (۳) ایک تمثیل پیش کریں جو آپکی بات کی معقولیت کو ظاہر کرے اور (۴) معاملے پر استدلال کرنے کیلئے اپنے سامعین کی مدد کیلئے سوالات استعمال کریں۔ ایک معقول رسائی استعمال کرنے کے فوائد نمایاں کریں۔
۱۵ منٹ: مقامی تجربات۔ موسمِگرما کے دوران ابھی تک امدادی پائنیر خدمت کے سلسلے یا دیگر روحانی کارگزاری میں جانے سے حاصل ہونے والے بعض تعمیری تجربات بیان کریں۔
گیت ۳۳ اور اختتامی دُعا۔
[فٹنوٹ]
a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔